’فائرنگ‘:پاکستان کا انڈیاسےاحتجاج

مختصر بیان میں کسی جانی یا مالی نقصان کا ذکر نہیں ہے
،تصویر کا کیپشنمختصر بیان میں کسی جانی یا مالی نقصان کا ذکر نہیں ہے
    • مصنف, بیورو رپورٹ
    • عہدہ, بی بی سی اردو ڈاٹ کام، اسلام آباد

پاکستان نے بھارت کے ساتھ متنازعہ کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کے ایک واقعے کے بعد باضابطہ احتجاج کرتے ہوئے فلیگ میٹنگ کا مطالبہ کیا ہے۔

پاکستان فوج کی جانب سے سوموار کے روز جاری ایک بیان کے مطابق یہ تصادم بٹل کے علاقے میں تیرہ اور چودہ فروری کی رات ہوا تھا تاہم مطالبے کے باوجود ابھی تک بھارت نے اجلاس طلب نہیں کیا ہے۔

تاہم اس مختصر بیان میں کسی جانی یا مالی نقصان کا ذکر نہیں ہے۔

کشمیر کی اس لائن پر دونوں ممالک کی افواج اکثر ایک دوسرے پر بلااشتعال فائرنگ کے الزامات عائد کرتے رہتے ہیں۔ بھارت اکثر پاکستانی شدت پسندوں کے خلاف اسے پار کرنے کی شکایت بھی کرتا رہا ہے۔

اس کے بعد بھارت کے بڑے علاقے میں اس لائن پر شدت پسندوں کی آمد و رفت روکنے کے لیے باڑ بھی لگائی ہے لیکن اس کے باوجود فائرنگ کے اکا دکا واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں۔