گذشتہ ہفتے کے پاکستان کی تصویری جھلکیاں

سندھ میں ہندو کمیونٹی کے مندر میں توڑ پھوڑ سے لے کر حریم شاہ کی میڈیا سے بات چیت اور بریسٹ کینسر کے حوالے سے آگاہی پھیلانے سے متعلق خبروں تک، گذشتہ ہفتے پاکستان میں پیش آنے والے چند واقعات کی تصویری جھلکیاں۔

لاہور

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنرواں ہفتے سید علی بن عثمان ہجویری المعروف داتا گنج بخش کے تین روزہ عرس کی تقریبات لاہور میں منعقد ہوئیں۔ اس موقع پر ان کے ایک مرید ڈھول کی تھاپ پر رقص کر رہے ہیں۔
کراچی

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشندنیا بھر میں اکتوبر کا مہینہ بریسٹ کینسر کے حوالے سے آگاہی پھیلانے کے لیے مختص کیا گیا ہے۔ اس موقع پر کراچی کی ایک عمارت کو گلابی روشنیوں سے مزین کیا گیا ہے۔
چہلم

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنرواں ہفتے دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی شہدائے کربلا کے چہلم کے جلوس نکالے گئے۔ کراچی میں نکالے گئے جلوس کے شرکا نماز ادا کر رہے ہیں۔
کراچی

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنپاکستان میں سردیوں کی آمد آمد ہے اور اس کے ساتھ ہی خشک میوہ جات کی طلب بھی بڑھ رہی ہے۔ کراچی میں ایک دکاندار اپنی خشک میوہ جات کی دکان میں مختلف میوں کو سجا رہے ہیں۔
حریم

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنرواں ہفتے پاکستان میں مواصلات کے ریگولیٹری ادارے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے نوجوانوں میں مقبول مختصر دورانیے کی ویڈیوز کی ایپ ٹک ٹاک پر ’غیر اخلاقی مواد‘ کی شکایات موصول ہونے کے باعث پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا۔ مشہور ٹک ٹاکر حریم شاہ اس پابندی کے خلاف میڈیا سے بات کر رہی ہیں۔
جنازہ

،تصویر کا ذریعہNazeer Nasir

،تصویر کا کیپشنسنیچر کے روز کراچی میں دیوبند مسلک کے نامور عالم اور جامعہ فاروقیہ کے مہتمم مولانا عادل اپنے ڈرائیور سمیت ایک حملے میں ہلاک ہو گئے۔ ان کی نمازِ جنازہ اتوار کی صبح ادا کی گئی۔
مندر
،تصویر کا کیپشنصوبہ سندھ میں ہندو کمیونٹی کے ایک مندر میں توڑ پھوڑ کی اطلاعات موصول ہوئیں۔ جس کے بعد کڑیو گھنور پولیس نے تعزیرات پاکستان کی دفعہ 295 اے کے تحت مقدمہ درج کرکے مشتبہ ملزم کو گرفتار کر لیا۔