گذشتہ ہفتے کا پاکستان تصاویر میں

گلیات میں برف باری، کراچی میں چپل بنانے کے فن سے لے کر لاہور میں انڈین طلبا کے ساتھ یکجہتی کے لیے ہونے والے احتجاج تک، پاکستان میں گذشتہ ہفتے پیش آئے اہم واقعات کی تصویری جھلکیاں۔

مری

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنخیبر پختونخوا کے علاقے ایوبیہ میں برف باری کے دوران سردی سے ٹھٹھرتے بندر ایک سڑک پر بیٹھے ہیں
کوئٹہ

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنکوئٹہ کی مسجد میں ہونے والے بم دھماکے کے نتیجیے میں ہلاک ہونے والوں کے رشتہ دار غم سے نڈھال ہیں۔ اس دھماکے میں کم از کم 14 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے
مظاہرہ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنامریکی فوجی کارروائی میں ہلاک ہونے والے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے خلاف اسلام آباد میں احتجاج کیا گیا جس کے بعد مظاہرین نے جنرل سلیمانی کی تصویر کے ساتھ شمعیں جلا کر انھیں خراجِ عقیدت بھی پیش کیا
چپل

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنکراچی کی ایک دوکان میں مزدور ہاتھوں سے پشاوری چپل بنا رہے ہیں
پشاور

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنپشاور میں شدید دھند اور سردی بچنے کے لیے لوگ آگ کے اردگرد بیٹھے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان کے بہت سے شہروں میں شدید سردی پڑ رہی ہے اور ملک کے زیادہ تر علاقوں میں دن کے وقت درجہ حرارت 5 ڈگری سینٹی گریڈ کے قریب گر جاتا ہے
لاہور

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنانڈیا کی جواہر لعل (جے این یو) یونیورسٹی کے طلبا کے ساتھ یک جہتی کے لیے مختلف یونیورسٹیوں کے پاکستانی طلبا نے لاہور میں پریس کلب کے باہر مظاہرہ کیا۔ جواہر لعل نہرو یونیورسٹی میں اتوار کی رات ایک پرتشدد کارروائی میں طلبا اور اساتذہ کو بری طرح مارا پیٹا گیا تھا جس کے خلاف دنیا بھر کے طلبا سراپا احتجاج ہیں