گذشتہ ہفتے کا پاکستان تصاویر میں

پاکستان میں گذشتہ ہفتے پیش آنے والے چند اہم واقعات کی تصویری جھلکیاں۔

کراچی

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنصوبہ سندھ کے شہر کراچی میں ایک سڑک پر میونسپل کمیٹی کے کارکن مکھیوں اور مچھروں سے بچاؤ کے لیے سپرے کر رہے ہیں۔ کراچی میں مون سون کی حالیہ بارشوں اور عیدالاضحیٰ کے بعد مکھیوں کی آبادی میں اچانک اضافہ ہو گیا ہے۔
کراچی

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنپاکستان میں چھ ستمبر کو کشمیریوں سے یکجہتی اور ملکی دفاع کی خاطر ڈٹ جانے والے فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اس موقع پر کراچی میں مزارِ قائد کے باہر پاکستان ائیر فورس (پی اے ایف) کے کیڈٹ پریڈ کر رہے ہیں۔
محرم

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنصوبہ خیبرپختونخوا کے شہر پشاور میں سات محرم کو ذو الجناح کا جلوس نکالا گیا۔
کراچی کے تجاوزات تلے دبی مقدس مورتیاں
،تصویر کا کیپشنپاکستان کے شہر کراچی کے علاقے سولجر بازار میں واقع قدیم پنچ مکھی ہنومان مندر میں تعمیراتی کام کے دوران ہندو مت سے تعلق رکھنے والی بے شمار چھوٹی بڑی مورتیاں برآمد ہوئی ہیں۔
لاہور

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنپاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق لیگ سپنر عبدالقادر جمعے کو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔ ان کی نمازِ جنازہ لاہور میں ادا کی گئی جس میں شوبز، سیاست، کھیل سمیت دیگر شعبوں سے وابستہ لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
کوئٹہ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنپاکستان کے شہر کوئٹہ میں سات محرم کے جلوس کی حفاظت پر معمور پاکستانی پولیس کے اہلکار جلوس کے ساتھ ساتھ چل رہے ہیں۔
کوئٹہ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنصوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پاکستانی سکیورٹی حکام بم دھماکوں کے بعد جائے وقوعہ کی چھان بین کر رہے ہیں۔ کوئٹہ میں جمعرات کی شب یکے بعد دیگرے دو بم دھماکوں میں کم از کم ایک شخص ہلاک اور دس افراد زخمی ہوگئے۔