گذشتہ ہفتے کا پاکستان

لائن آف کنٹرول پر الرٹ، انڈیا کے خلاف احتجاج اور حافظ سعید فاؤنڈیشن پر پابندی

لائن آف کنٹرول

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنپاکستان کے زیرِانتظام کشمیر میں چکوٹھی کے مقام پر لائن کنٹرول کے قریب رہنے والے مقامی رہائشی اپنے گاؤں چھوڑ کر جا رہے ہیں۔ پاکستانی وزیرِاعظم عمران خان نے منگل کو انڈیا کو پلوامہ میں نیم فوجی اہلکاروں پر ہونے والے خود کش حملے کی تحقیقات میں مکمل تعاون کی پیشکش کرتے ہوئے متنبہ کیا تھا کہ اگر اس نے پاکستانی سرزمین پر کارروائی کی تو پاکستان اس کا منھ توڑ جواب دے گا۔
احتجاج

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنلاہور میں ہونے والے ایک احتجاج کے دوران مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے ہیں جن پر انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر میں کشمیریوں کا قتلِ عام بند کرنے کے نعرے درج ہیں۔
کراچی

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنپاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں زہریلا کھانا کھانے سے چھ افراد ہلاک ہو گئے جن میں پانچ بچے بھی شامل ہیں۔ گذشتہ چار ماہ کے دوران کراچی میں اپنی نوعیت کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔
پولیو

،تصویر کا ذریعہ EPA

،تصویر کا کیپشنپاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں جاری تین روزہ پولیو مہم کے دوران ایک بچے کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جا رہے ہیں۔
کلفٹن

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنکراچی میں کلفٹن کے ساحل پر پکی ہوئی چھلیاں فروخت کرنے والا ایک شخص اپنی ریڑی کو دھکا لگا رہا ہے۔
جماعت الدعوۃ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنپاکستان کی وزارتِ داخلہ نے ایک نوٹیفیکیشن کے ذریعے جماعت الدعوة اور فلاحِ انسانیت فاؤنڈیشن کو کالعدم تنظیمیں قرار دے دیا ہے۔
آغا سراج درانی

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشننیب نے بدھ کو سندھ اسمبلی کے سپیکر اور پیپلز پارٹی کے رہنما آغا سراج درانی کو آمدن سے زیادہ اثاثے رکھنے کے الزام میں گرفتار کر لیا
لائن آف کنٹرول

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنانڈیا نے پلواما حملے کے بعد پاکستانی اشیا پر دو سو فیصد کسٹم عائد کر دیا ہے جس کے بعد پاکستان کے زیرِانتظام کشمیر میں چکوٹھی کے قریب پاکستانی اشیا سرحد پار لے جانے والے ٹرک لائن آف کنٹرول سے گذرنے کے لیے قطار میں کھڑے ہیں۔