گذشتہ ہفتے کا پاکستان، تصاویر میں

پاکستان کے حوالے سے گذشتہ ہفتے پیش آنے والے اہم واقعات کی تصویری جھلکیاں۔

پاکستان

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنرواں ہفتے پاکستان کو چین سے ملانے والے درۂ خنجراب پر انٹرنیشنل سائیکل ریس ’ٹور ڈی خنجراب‘ کا دوسرا ایڈیشن منعقد ہوا۔ اس سائیکل ریس کے منتظمین کا دعویٰ ہے کہ یہ دنیا میں بلند ترین مقام پر منعقد کی جانے والی سائیکل ریس ہے۔
پاکستان

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنکراچی نیشنل ٹریڈیونین فیڈریشن اور ہوم بیسڈ وومن ورکرز فیڈریشن کی اپیل پر بجٹ اور آئی ایم ایف کے خلاف 6 جولائی کو ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیوں کا اہتمام کیا گیا۔
پاکستان

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنپاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں واقع تربیلا جھیل میں مسافروں سے بھری کشتی الٹ گئی۔ مقامی میڈیا کے مطابق اس حادثے کے نتیجے میں چار خواتین سمیت دو بچوں کی لاشوں کو نکال لیا گیا جبکہ 30 کے قریب افراد تاحال لاپتہ ہیں۔
پاکستان

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنپیر کو انسدادِ منشیات کے محکمے نے اسلام آباد لاہور موٹروے سے پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما اور رکنِ قومی اسمبلی رانا ثنااللہ کو ان کے ڈرائیور اور محافظین سمیت گرفتار کر لیا اور ان کی گاڑی سے 15 کلوگرام ہیروئن برآمد کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
پاکستان

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنرواں ہفتے جماعت اسلامی کے زیراہتمام ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، کراچی میں بجلی، پانی کے بحران ، ٹرانسپورٹ اور صفائی ستھرائی کی خراب صورتحال پر ’کراچی کو عزت دو‘ کے نام سے ریلی کا اہتمام کیا گیا۔
پاکستان

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنپاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک نے ون ڈے کرکٹ میں اپنے بیس سالہ طویل کیریئر کو الوداع کہہ دیا ہے۔ اس بات کا اعلان انھوں نے آئی سی سی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلے جانے والے آخری میچ کے بعد کیا۔ پاکستانی ٹیم یہ میچ تو جیت گئی لیکن ورلڈ کپ کے سیمی فائنل راؤنڈ کے لیے کوالیفائی نہ کر سکی۔
پاکستان

،تصویر کا ذریعہTwitter/@pmln_org

،تصویر کا کیپشنسنیچر کو سابق وزیراعظم کی صاحبزادی اور مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ پاناما مقدمے میں نواز شریف کو جیل بھیجنے والے جج ارشد ملک پر ’نامعلوم افراد‘ کی طرف سے دباؤ تھا۔ پریس کانفرنس کے دوران مریم نواز نے جج ارشد ملک اور لیگی کارکن ناصر بٹ کی گفتگو پر مبنی ویڈیو بھی چلائی۔