گذشتہ ہفتے کا پاکستان تصاویر میں

پاکستان سے متعلق گزشتہ ہفتے پیش آنے والے اہم واقعات کی تصویری جھلکیاں۔

ہزارہ
،تصویر کا کیپشن23 جون کو بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں ہزارہ برادری نے اپنا ثقافتی دن منایا۔ ہزارہ ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے کوئٹہ میں مری آباد کے مقام پر منعقدہ میلے میں مختلف سٹالز لگائے گئے۔
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشن25 جون بروز منگل پاکستان نے نیوزی لینڈ کو چھ وکٹوں سے ہرا دیا۔ بابر اعظم نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں ورلڈ کپ کی اپنی پہلی سنچری بنائی۔
کُل جماعتی کانفرنس
،تصویر کا کیپشن26 جون کو اسلام آباد میں جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے کُل جماعتی کانفرنس کا انقعاد کیا گیا۔ کانفرنس میں پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت کے علاوہ عوامی نیشنل پارٹی، عوامی وطن پارٹی اور پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے وفد بھی شریک ہوئے۔
ایمبولینس
،تصویر کا کیپشن26 جون کو پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع لورالائی میں عسکریت پسندوں کے ایک حملے میں کم از کم تین حملہ آور، ایک پولیس اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔
اشرف غنی اور عمران خان

،تصویر کا ذریعہAFP/GETTY IMAGES

،تصویر کا کیپشنافغانستان کے صدر محمد اشرف غنی جمعرات کو پاکستان کے دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے جہاں انھوں نے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیراعظم عمران خان سے ملاقاتیں کیں۔
رہائی

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشن28 جون کو پاکستان کے الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں ضم ہونے والے قبائلی علاقوں میں صوبائی اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لینے والے ان دو آزاد امیدواروں کی رہائی کا حکم دیا جنھیں جنوبی وزیرستان میں حکام نے گرفتار کیا تھا۔
سرتاج خان

،تصویر کا ذریعہAWAMI NATIONAL PARTY

،تصویر کا کیپشن29 جون کو اے این پی پشاور سٹی کے صدر سرتاج خان کو گلبہار پولیس سٹیشن کی حدود میں تھانے کی عقبی جانب نشانہ بنایا گیا جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔