گذشتہ ہفتے کا پاکستان تصاویر میں

پاکستان کے حوالے سے گذشتہ ہفتے پیش آنے والے اہم واقعات کی تصویری جھلکیاں

گذشتہ ہفتے کا پاکستان

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنپاکستان سمیت دنیا بھر کی مساجد میں رمضان کے آخری عشرے کی طاق راتوں میں ایسے مناظر دیکھنے میں آتے ہیں جب لوگ لیلۃ القدر کی چاہ میں شب بیداری کرتے ہیں۔
گذشتہ ہفتے کا پاکستان

،تصویر کا ذریعہAFP/Getty Images

،تصویر کا کیپشناسلام آباد کی فیصل مسجد میں کا ایک منظر جہاں بڑوں کے ساتھ بچوں کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
گذشتہ ہفتے کا پاکستان

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنیکم جون کو دنیا بھر میں یوم تحفظ اطفال کا بین القوامی دن منایا گیا۔ اس موقعے پر پاکستان کے دو بچوں کی لی گئی یہ تصویر اپنے آپ میں اس دن کی اہمیت و افادیت کا جیتا جاگتا ثبوت ہے۔
گذشتہ ہفتے کا پاکستان

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنحکومت پاکستان نے پیٹرول کی قیمت میں چار روپے 46 پیسے کا مزید اضافہ کیا ہے جس کے بعد اب پاکستان میں فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 112.68 تک پہنچ گئی ہے۔
گذشتہ ہفتے کا پاکستان

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنکراچی میں جمعے کو یوم القدس کے موقعے پر پاکستان کی شیعہ برادری نے فلسطین سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی پالیسی کے خلاف مظاہرہ کیا۔
گذشتہ ہفتے کا پاکستان

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنانگلینڈ میں جاری کرکٹ ورلڈ کپ میں پہلے میچ کو دیکھنے پاکستانی شائقین کی بڑی تعداد آئی تھی اگرچہ انھیں ٹیم کی ناقص کارکردگی کے سبب مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔ ٹرینٹ برج میں ایسے مناظر کم ہی دیکھے گئے۔
گذشتہ ہفتے کا پاکستان

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنعید کی آمد آمد ہے اور اس کی تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں۔ یہاں ایک شخص کو زنانہ لباس پر زردوزی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
گذشتہ ہفتے کا پاکستان

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنرمضان کی 21 تاریخ کو اسلام کے خلیفہ حضرت علی کی شہادت ہوئی تھی اور اس دن دنیا بھر میں شیعہ برادری یوم شہادت مناتی ہے۔ پاکستان کے شہر لاہور میں عزاداری کا ایک منظر یہاں دیکھا جا سکتا ہے۔
گذشتہ ہفتے کا پاکستان

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنعید میں جہاں نئے لباس توجہ کا مرکز ہوتے ہیں وہیں ہر کس و ناکس کے یہاں سویاں ضرور ہوتی ہیں اور دنیا بھر میں اس کا طرح طرح سے استعمال ہوتا ہے۔ یہاں پاکستان کے حیدرآباد میں ایک شخص کو سویاں اتارتے دیکھا جا سکتا ہے۔