گذشتہ ہفتے کا پاکستان: تصاویر

گذشتہ ہفتے پاکستان میں پیش آنے والے اہم واقعات کی تصویری جھلکیاں

پاناما

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنگذشتہ ہفتے پاکستان میں پاناما کیس کا فیصلہ سنایا گیا جس کا کئی ماہ سے انتظار کیا جا رہا تھا۔ سپریم کورٹ کی جانب سے اکثریتی فیصلے کے بعد نون لیگ کے عہدیداروں اور کارکنوں نے خوشی کا اظہار کیا۔
پاناما

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنپاناما کے فیصلے کے بعد ملک بھر میں نون لیگ کے کارکنوں نے جشن منایا۔
پاناما

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنجہاں حکمران جماعت کے کارکنوں اور رہنماؤںنے پاناما کیس کے فیصلے پر جشن منایا وہیں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ایک بار پھر وزیراعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے کے بعد اب نواز شریف کے پاس وزیراعظم کے عہدے پر رہنے کا اخلاقی جواز نہیں رہا۔
پاکستان

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنگذشتہ ہفتے بھی ملک بھر میں مردان کی عبدالولی خان یونیورسٹی میں توہین مذہب کے الزام میں قتل کیے جانے والے طالب علم مشال خان کے قتل کے خلاف مظاہرے کیے گیے۔
پاکستان

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنپاکستان کے شہر لاہور میں محکمہ انسداد دہشت گردی نے دعویٰ کیا کہ گذشتہ ہفتے لاہور کے علاقے میں کارروائی کے دوران حراست میں لی گئی خاتون حیدر آباد سے لاپتہ ہونے والی لڑکی نورین لغاری ہے۔
پولیو

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنکراچی میں گذشتہ ہفتے شروع ہونے والی پولیو مہم کے دوران پولیو ورکر بچوں کو پولیو کے قطرے پلا رہی ہیں۔
پاکستان

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنگذشتہ ہفتے ملک بھر میں شدید گرمی رہی۔