گذشتہ ہفتے کا پاکستان تصاویر میں

گذشتہ ہفتے پاکستان میں پیش آنے والے چند اہم واقعات کی تصویری جھلکیاں

موسم

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنگذشتہ ہفتے پاکستان کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہا تاہم ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔
نواز

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنوزیراعظم پاکستان کے چھوٹے صاحبزادے حسن نواز پاناما لیکس کی تحقیقات کرنے والی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کروانے کے لیے پیش ہوئے، اس سے قبل حسین نواز بھی اپنا بیان جے آئی ٹی کے سامنے ریکارڈ کروا چکے ہیں۔
رمضان

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنمسلمانوں کے مقدس مہینے رمضان کے دوران ملک بھر میں خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ مختلف شہروں میں ضرورت مند اور مساکین کے لیے افطاری کا اہتمام بھی کیا گیا۔
مسجد

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنماہ رمضان کے دوران مساجد میں خصوصی عبادات کا اہتمام بھی کیا جارہا ہے۔
چین

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنچین کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے اسے بلوچستان سے اغوا ہونے والے اپنے باشندوں کی ہلاکت کی خبروں پر تشویش ہے اور اس حوالے سے مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔
پشاور

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنافغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے حالیہ حملوں کے خلاف پشاور میں سول سوسائٹی کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔
فوج

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنپاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں غیر ملکی میڈیا میں شائع ہونے والی ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے انھیں ’من گھڑت اور بے بنیاد‘ قرار دیا جن میں کہا گیا تھا کہ پاکستانی فوج کا دستہ تعیناتی کے لیے قطر بھیجا جائے گا۔
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشننگلینڈ اور ویلز میں جاری آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے ساتویں میچ میں ڈک ورتھ لوئس فارمولے کے تحت پاکستان کو 19 رنز سے فاتح قرار دیا گیا۔ حسن علی کو میچ میں تین وکٹیں حاصل کرنے اور دو اہم کیچ پکڑنے پر مین آف میچ قرار دیا گیا۔