گذشتہ ہفتے کا پاکستان تصاویر میں

گذشتہ ہفتے پاکستان میں پیش آنے والے اہم واقعات کی تصویری جھلکیاں

رد الفساد

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنپاکستان کی سکیورٹی فورسرز کی جانب سے ملک بھر میں جاری آپریشن رد الفساد کے دوران متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ قبائلی علاقے خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں سکیورٹی فورسز نے حراست میں لیے گیے چند مبینہ شدت پسندوں کو میڈیا کے سامنے پیش کیا۔
اسلحہ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنان شدت پسندوں کی تحویل سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے
پاکستان، انڈیا، قیدی

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنتین مارچ کو انڈیا نے خیر سگالی کے طور پر پاکستان کے 39 قیدیوں کو رہا کیا جن میں 18 ماہی گیر بھی شامل تھے۔
سپر لیگ فائنل

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنپاکستان کے شہر لاہور میں اتوار کو کھیلے جانے والے پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ کو دیکھنے کے لیے یکم مارچ کو شائقین کی بڑی تعداد ٹکٹ کے حصول کے لیے بینکوں کے باہر پہنچی۔
سپر لیگ فائنل

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنفائنل لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ اس موقع پر سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں اور ہزاروں پولیس اہلکار ڈیوٹی پر مامور ہیں
پی ایس ایل

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنپی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کروانے کے فیصلے کے بعد پنجاب انتظامیہ نے قذافی سٹیڈیم کی صفائی اور سکیورٹی انتظامات کے لیے خصوصی اقدامات کیے۔
توہین مذہب

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنپاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے نواحی علاقے بہارہ کہو میں سابق گورنر سلمان تاثیر کے قاتل ممتاز قادری کو پھانسی دیے جانے کا ایک سال مکمل ہونے پر ان کے حامی توہین مذہب کے قانون کے حق میں نعرے بازی کرتے ہوئے۔
ممتاز قادری

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنممتاز قادری کی قبر ایک سال گزرنے کے بعد مزار میں تبدیل ہوچکی ہے جس پر کئ لاکھ روپے خرچ ہوئے ہیں۔ ان کی برسی کے موقع پر علاقے میں سکیورٹی کے سخت انتظامات دیکھنے کو ملے۔
ٹریفک

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشناسلام آباد میں اکنامک کوآپریشن آرگنائزیشن کے اجلاس کے موقع پر جڑواں شہروں میں سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے تاہم متبادل روٹس کی وجہ سے شہریوں اور باہر سے آنے والے مسافروں کو مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا۔
ای سی او

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشناسلام آباد میں ای سی او کے اجلاس میں شرکت کے لیے دس ممبر ممالک کے سربراہان اور مندوبین نے شرکت کی جبکہ اقوامِ متحدہ اور چین کے خصوصی نمائندے بھی اجلاس میں موجود تھے۔