گذشتہ ہفتے کا پاکستان تصاویر میں

پاکستان میں گذشتہ ہفتے میں پیش آنے والے چند واقعات تصاویر میں

چمن

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشن16 فروری سے بند پاک افغان سرحد کو وزیراعظم نواز شریف کی احکامات پر کھول دیا گیا جبکہ پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کا عمل شروع ہوچکا ہے
پریڈ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنیوم پاکستان کے موقع پر اسلام آباد میں ہونے والی پریڈ میں چین کے فوجی دستے، سعودی عرب کے کمانڈوز، ترکی کے فوجی بینڈ نے بھی شرکت کی۔
پانی

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشندنیا بھر کی طرح پاکستان میں پانی کا عالمی دن منایا گیا۔ سرکاری تحقیق کے مطابق پاکستان کا قریباً نوے فیصد پینے کا پانی پینے کے قابل نہیں ہے کیونکہ اس میں جراثیم، معدنی اور کیمیائی آلودگی موجود ہے۔ اقوامِ متحدہ کے مطابق، پینے کے صاف پانی کی فراہمی ایک بنیادی انسانی حق ہے۔
ارتھ آور

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشندنیا بھر کی طرح دنیا بھر کی طرح پاکستان میں ارتھ آور بھرپور طریقے سے منایا گیا۔ ایوان صدر، ایوان وزیراعظم اور پارلیمنٹ ہاؤس سمیت نجی اور سرکاری عمارتوں میں رات ساڑھے آٹھ بجے سے ساڑھے نو بجے تک بتیاں بجھائی گئیں اور چند مقامات پر موم بتیاں روش کی گئیں۔
ایمبر رود

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنپاکستان کے دورے پر آئی برطانوی وزیر داخلہ ایمبر رود نے کہا کہ ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین سے متعلق معاملات کا تعلق برطانوی پولیس سے ہے اور اس معاملے میں انصاف کیا جائے گا۔
شرجیل خان

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنپاکستان کرکٹ بورڈ کے سات رکنی اینٹی کرپشن ٹریبونل نے سپاٹ فکسنگ کے معاملے میں اپنی ابتدائی سماعت لاہور میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں شروع کر دی ہے۔پی سی بی کے وکیل نے کھلاڑی شرجیل خان پر لگائے گئے الزامات پڑھے جس کے تحت شرجیل خان نے پی سی بی کے انسداد کرپشن ضابطہ اخلاق کی پانچ شقوں کی خلاف ورزی کی ہے۔
نظام الدین اولیا کے سجادہ نشین

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنانڈیا کے دارالحکومت دہلی کی معروف درگاہ نظام الدین اولیا کے سجادہ نشین، جو چند روز قبل پاکستان میں 'لاپتہ' ہوگئے تھے، خیرت سے دہلی واپس پہنچ گئے ہیں۔سجادہ نشین سید آصف علی نظامی اور ناظم علی نظامی 6 مارچ کو کراچی گئے تھے اور پھر اچانک 15 مارچ کو لاہور کے ایئر پورٹ سے لا پتہ ہوگئے تھے۔
میلہ چراغاں

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنلاہور میں میلہ چراغاں کا آغاز ہوا۔ یہ میلہ صوفی بزرگ اور شاعر شاہ حسین کے عرس کے موقع پر منعقد ہوتا ہے اور اس میں شرکت کے لیے ملک کے طول و عرض سے لوگ لاہور پہنچتے ہیں۔
کراچی

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنکراچی میں ہندوؤں کی اجتماعی شادی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں دلہنوں کے رنگا رنگ کپڑوں نے تقریب میں رنگ بکھیر دیے