گذشتہ ہفتے کا پاکستان تصاویر میں

گذشتہ ہفتے پاکستان میں رونما ہونے والے واقعات کی تصویری جھلکیاں۔

پاکستان

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنہالینڈ میں پیغمبر اسلام کے خاکوں کا مقابلہ منعقد کروائے جانے کے خلاف پاکستان بھر میں احتحاجی مظاہرے کیے گئے۔
پاکستان

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنایرانی وزیرِ خارجہ جواد ظریف پاکستان کے دورے پر آئے اور اپنے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔
پاکستان

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنپاکستان کے نو منتخب وزیرِ اعظم عمران خان نے جاپان کے وزیرِ خارجہ کازویوکی نکانی سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ وہ پاکستان کے دو روزہ دورے پر آئے تھے۔
پاکستان

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنانڈیا کے انڈس واٹر کمشنر نے لاہور میں اپنے وفد کے ہمراہ پاکستانی ہم منصب سید محمد مہر علی شاہ سے بات چیت کی۔ اس ملاقات میں سندھ طاس معاہدے متعلق مسائل پر مذاکرات کیے گئے۔
پاکستان

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنپاکستان میں میں ہندو برادری نے رکھشا بندھن کا تہوار منایا جس کے دوران خواتین نے اپنے بھائیوں کو راکھی باندھی۔ اس راکھی کے بدلے بھائی اپنی بہنوں کا تحفظ کرنے کا عہد کرتے ہیں۔
پاکستان

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنپاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما عارف علوی نے عہدہ صادارت کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے۔ ان کا مقابلہ پیپلز پارٹی کے امیدوار اعتزاز احسن اور مسلم لیگ ن کے امیدوار مولانا فضل الرحمٰن سے ہے۔
ہائی کورٹ

،تصویر کا ذریعہBHC

،تصویر کا کیپشنجسٹس سیدہ طاہرہ صفدر نے بلوچستان ہائی کورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا ہے۔ وہ نہ صرف بلوچستان بلکہ پاکستان کی تاریخ میں کسی بھی ہائی کورٹ کی بننے والی پہلی خاتون چیف جسٹس ہیں۔