گذشتہ ہفتے کا پاکستان تصاویر میں

پاکستان میں گذشتہ ہفتے پیش آنے والے اہم واقعات کی تصویری جھلکیاں

پیٹرول

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنپشاور میں ایک شہری اپنی موٹر سائیکل میں پیٹرول ڈلوا رہا ہے۔ وفاقی حکومت نے رواں ماہ کے آغاز پر پیٹرول کی فی لیٹر کی قیمت میں چھ روپے اضافہ کیا تھا۔
مہنگائی

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنکراچی میں ایک دوکاندار مصالحہ جات اور مختلف اجناس کو اپنی دوکان کے باہر سجا رہا ہے۔ ملک میں مہنگائی کی شرح میں 9.4 فیصد اضافہ ہوا ہے جو کہ سنہ 2013 سے اب تک سب سے زیادہ ہے۔
پیپلز پارٹی

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنسندھ کے علاقے گڑھی خدا بخش میں پیپلز پارٹی کے رہنما ذولفقار علی بھٹو کی 40ویں برسی کے موقع پر منعقدہ جلسے میں ہزاروں کارکنوں نے شرکت کی۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے 4 اپریل کو یہاں عوامی جلسہ کیا تھا۔
سٹریٹ آرٹ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنپاکستان کے شہر لاہور میں شریک آرٹسٹس دیوار پر نقش و نگار بنانے کے مقابلے میں معروف قوال امجد صابری اور لوک گلوکار عارف لوہار کی تصاویر بناتے ہوئے۔
ماہی گیر

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنانڈین جیل میں دوران حراست ہلاک ہونے والے پاکستانی ماہی گیر نورالامین کے کراچی میں ہونے والے جنازے میں شریک افراد، نورالامین کو دو برس قبل بھارتی بحریہ نے سمندری حدود کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا تھا۔
ماہی گیر

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنپاکستان کی جانب سے جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا کیے جانے والے انڈین ماہی گیر کراچی کے کینٹ سٹیشن پر ٹرین کا انتظار کر رہے ہیں۔
افغانستان

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنافغان امن مذاکرات پر امریکہ کے خصوصی ایلچی زلمے خلیل زاد پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے مصافحہ کرتے ہوئے۔ زلمے خلیل زاد نے 5 اپریل کو افغانستان میں قیام امن اور دو طرفہ باہمی امور پر مذاکرات کے لیے پاکستان کا دورہ کیا۔