گذشتہ ہفتے کا پاکستان تصاویر میں

گذشتہ ہفتے پاکستان میں پیش آنے والے چند اہم واقعات کی تصویری جھلکیاں۔

ہزارہ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنصوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں فائرنگ کے ایک واقعہ میں شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والے ہزارہ قبیلے کے دو افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد مظاہرین نے احتجاجاً دھرنا دیا۔
بجٹ

،تصویر کا ذریعہPID

،تصویر کا کیپشنپاکستان کے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے جمعے کی شام اپوزیشن کے پرزور احتجاج کے دوران پارلیمان کے سامنے مسلم لیگ ن کی حکومت کا چھٹا اور آخری بجٹ پیش کیا۔ وفاقی بجٹ کا مجموعی حجم 59 کھرب 32 ارب 50 کروڑ روپے ہے اور یہ 1890.2 ارب روپے خسارے کا بجٹ ہے جو کہ مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کا 4.9 فیصد ہے۔
خواجہ آصف

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشناسلام آباد ہائی کورٹ نے ملک کے وزیرِ خارجہ اور مسلم لیگ نواز کے سینئیر رہنما خواجہ آصف کو اقامہ رکھنے کے معاملے پر آئین کی شق 62 ون ایف کے تحت نااہل قرار دے دیا۔
کوئٹہ

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنکوئٹہ کے دو مختلف علاقوں میں ہونے والے تین خود کش حملوں میں کم از کم پانچ پولیس اہلکار ہلاک اور 15 اہلکار زخمی ہوگئے۔ منگل کو خودکش حملے کوئٹہ کے علاقے ایئر پورٹ روڈ اور دشت کمبیلا میں ہوئے۔
امریکی

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنپاکستانی وزارت داخلہ نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک موٹر سائیکل سوار کو کچلنے کے واقعے میں ملوث امریکی سفارتکار کرنل جوزف امینوئل ہال کو بلیک لسٹ کر دیا جس کے بعد وہ متعلقہ حکام یا عدالت کی اجازت کے بعد ہی ملک چھوڑ سکتے ہیں۔
گندم

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنملک کے مختلف علاقوں میں گندم کی فصل کی کٹائی کا سلسلہ جاری رہا۔
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنپاکستان کی کرکٹ ٹیم آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے انگلینڈ پہنچی۔ اس دورے کے باقاعدہ آغاز سے قبل سے پاکستان انگلش کاؤنٹی کینٹ کے خلاف پریکٹس میچ کھیل رہی ہے جبکہ پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان واحد ٹیسٹ 11 مئی سے ڈبلن میں شروع ہوگا۔