گذشتہ ہفتے کا پاکستان تصاویر میں

پاکستان میں گذشتہ ہفتے پیش آنے والے اہم واقعات کی تصویری جھلکیاں

گذشتہ ہفتے کا پاکستان

،تصویر کا ذریعہGOVT OF PAKISTAN

،تصویر کا کیپشنپاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے شکرپڑیاں پریڈ گراؤنڈ میں ہونے والی یوم پاکستان کی پریڈ کی تقریب میں ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد، وزیراعظم عمران خان، صدرِ مملکت عارف علوی کے علاوہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، تینوں سروسز چیف، حکومتی شخصیات اور زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔
گذشتہ ہفتے کا پاکستان

،تصویر کا ذریعہAFP / Getty

،تصویر کا کیپشنیوم پاکستان کی پریڈ میں پاکستان کی مسلح افواج کے ساتھ ساتھ چین، سعودی عرب اور آذربائیجان کے دستے اور ہوا باز شریک ہوئے۔
گذشتہ ہفتے کا پاکستان

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشناسلام آباد میں جمعے کو لوگوں نے نیوزی لینڈ کی دو مساجد پر ہونے والے حملے میں مرنے والوں کے لیے دعا کی۔
گذشتہ ہفتے کا پاکستان

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنکراچی میں جمعے کو معروف عالم مفتی ت‍قی عثمانی پر قاتلانہ حملے کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع واردات پر موجود ہیں۔
گذشتہ ہفتے کا پاکستان

،تصویر کا ذریعہAFP/Getty Images

،تصویر کا کیپشن22 مارچ کو پانی کے عالمی دن کے موقعے کی مناسبت سے لی گئی اس تصویر میں لاہور کے ایک ہینڈ پمپ پر خواتین کو کپڑے دھوتے دیکھا جا سکتا ہے۔
گذشتہ ہفتے کا پاکستان

،تصویر کا ذریعہ AFP/Getty Images

،تصویر کا کیپشنجمعرات کو ساری دنیا میں ہندوؤں کا اہم تہوار ہولی منایا گیا۔ لاہور میں اقلیتی برادری کے افراد روایتی انداز میں ہولی منا رہے ہیں۔