گذشتہ ہفتے کا پاکستان تصاویر میں

گذشتہ ہفتے پاکستان میں پیش آنے والے اہم واقعات کی تصویری جھلکیاں۔

بحریہ مشقیں

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنکراچی میں 17-امان نامی بین الاقوامی بحری مشقیں جاری ہیں جن میں پہلے روز ایس ایس جی کے کمانڈوز نے حصہ لیا۔
بحری مشقیں

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنیہ مشقیں ساحل اور سمندر میں ہونے والی کارروائیوں پر مشتمل ہیں جن میں امدادی کارروائیاں، توپ چلانے، بحری قزاقوں کے خلاف اقدامات اور بحری علاقے میں کسی قسم کی دہشت گردی کو روکنے جیسے اقدامات شامل ہیں۔
مشقیں

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنان مشقوں کے پہلے دن سری لنکن رقاصوں نے اپنے فن کا مظاہرہ پیش کیا۔
پیاز

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنصوبہ سندھ کے ضلع جامشورو کے علاقے سہون میں پیاز کی کاشت مکمل ہونے کے بعد کا ایک منظر۔
حافظ سعید

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنجماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کی 31 جنوری کو گھر میں نظر بندی کے بعد ان کے حامیوں کی جانب سے ملک بھر میں مظاہروں کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔
پتنگ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنپاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک نوجوان درخت سے پتنگ اتارنے کی کوشش کرتے ہوئے۔
بری امام

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشناسلام آباد میں صوفی بزرگ بری امام کے مزار پر حاضری کے لیے آئے ہوئے زائرین دیے اور اگر بتیاں جلا رہے ہیں۔
زلزلہ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنآٹھ فروری کو صوبہ بلوچستان کے علاقے پسنی میں 6.3 کی شدت سے آنے والے زلزلے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان تو نہیں ہوا تاہم مکانات اور املاک کو نقصان پہنچا۔
کراچی، افغان، سفیر

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنکراچی کے علاقے کلفٹن میں واقع افغان قونصل خانے میں تعینات ایک افغان محافظ نے گذشتہ پیر کو فائرنگ کر کے تھرڈ سیکریٹری محمد ذکی عبدہ کو ہلاک کر دیا۔
بحرین

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنبحرین کے وزیرِ خارجہ خالد بن احمد بن خلیفہ نے پیر کو پاکستان کا دورہ کیا۔ انھوں نے پاکستان کے وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز کے ہمراہ پریس کانفرنس بھی کی۔ دونوں ملکوں نے باہمی تجارت بڑھانے پر غور کیا۔