گذشتہ ہفتے کا پاکستان تصویروں میں

پاکستان کے حوالے سے گذشتہ ہفتے پیش آنے والے اہم واقعات کی تصویری جھلکیاں۔

کرکٹ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشن3 جون کو پاکستان نے ناٹنگھم میں انگلینڈ کو ایک سخت مقابلے کے بعد 14 رنز سے شکست دے دی۔ 349 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کو آخری اوور میں 25 رنز درکار تھے لیکن انگلش ٹیم 334 رنز ہی بنا سکی۔
جہاز

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنبرطانیہ کی فضائی کمپنی برٹش ایئرویز کے جدید ترین بوئنگ 787 طیارے نے گیارہ سال بعد 3 جون بروز پیر پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر لینڈ کیا جس کے ساتھ ہی برٹش ایئرویز مغربی ممالک کی وہ واحد ایئرلائن بن گئی ہے جو پاکستان کے لیے اپنی پروازیں چلا رہی ہے۔
عمران خان اور جنرل قمر جاوید باجوہ

،تصویر کا ذریعہTwitter/PTI

،تصویر کا کیپشن4 جون کو پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دفاعی بجٹ میں رضاکارانہ طور پر کمی کے فیصلے کے بارے میں کہا کہ 'یہ اقدام قوم پر احسان نہیں کیوں کہ ہم ہر قسم کے حالات میں اکٹھے ہیں۔'
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنکرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کو 7 جون بروز جمعہ مدِمقابل ہونا تھا تاہم بارش کی وجہ سے میچ شروع ہوئے بغیر ہی منسوخ کر دیا گیا۔ دونوں ٹیموں کو اب ایک ایک پوائنٹ مل گیا ہے۔
جوتے

،تصویر کا ذریعہISLAMUDDIN

،تصویر کا کیپشنوزیرِ اعظم کو سانپ کی کھال سے تیار چپل دینے کے خواہشمند چاچا نور الدین کے خاندان کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا کے محکمہ وائلڈ لائف نے ان کی دکان پر چھاپہ مار کر عمران خان کے لیے بنائی گئی چپل اپنے قبضے میں لے لی ہے۔
لاہور

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنپاکستان میں پانچ مئی کو عید الفطر روایتی جوش و جذبے سے منائی گئی۔ اس موقع پر لاہور کی بادشاہی مسجد میں ایک خاندان عید کی نماز کے بعد سیلفی لیتے ہوئے۔