گذشتہ ہفتے کا پاکستان، تصویری جھلکیاں

گذشتہ ہفتے پاکستان میں پیش آنے والے اہم واقعات کی تصویری جھلکیاں

کتاب میلہ

،تصویر کا ذریعہBEHRAM BALOCH

،تصویر کا کیپشنبلوچستان کے شہر گوادر میں چھٹے کتب میلے کا انعقاد ہوا۔ سات مارچ کو شروع ہونے والا یہ میلہ 10 مارچ کو اختتام پذیر ہو گا اور اس دوران 28 ادبی نشستیں منعقد کی جائیں گی۔ بلوچستان کے مخصوص حالات کے پیشِ نظر ادبی میلے میں سیاسی مضوعات پر گفتگو سے پرہیز کیا جاتا ہے اور خالص ادب کو گفتگو کا موضوع بنایا جاتا ہے۔
عورت مارچ
،تصویر کا کیپشنخواتین کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان کے مختلف شہروں میں عورت مارچ منعقد کیے گئے جن میں ہزاروں افراد نے پرجوش انداز میں شرکت کی اور معاشرے میں خواتین کے مسائل کو ختم کرنے مطالبہ کیا ہے۔
امریکہ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنامریکہ کی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل جوزف ووٹل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ افغان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے میں پاکستان نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا میں قیام امن کے لیے پاکستان نے گذشتہ چھ ماہ کے دوران جس قدر تعاون کیا ہے وہ اس سے پہلے 18 برس کے دوران نظر نہیں آیا۔
کوہ پیما
،تصویر کا کیپشنپاکستان کے شمالی علاقہ جات میں نانگا پربت پر موسم سرما کی مہم یا 'ونٹر ایکسپڈیشن' کے دوران لاپتہ ہونے والے تیس سالہ برطانوی کوہ پیما ٹام بالارڈ اور بیالیس سالہ اطالوی کوہ پیما ڈینیئل ناردی کی تلاش کے لیے انٹرنیٹ پر دو کروڑ سے زیادہ کی رقم جمع کی گئی۔ یہ رقم ’گو فنڈ می‘ ویب سائٹ کے زریعے اکھٹے کیے گئے۔ تاہم یہ دونوں مہم جو زندگی کی بارزی ہار چکے ہیں۔
پرویز مشرف

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنپاکستان کی سپریم کورٹ نے سابق فوجی صدر پرویز مشرف کے خلاف آئین شکنی کے مقدمے میں ملزم پرویز مشرف کا بیان ویڈیو لنک کے ذریعے ریکارڈ کرنے کا حکم دیا ہے۔ یہ حکم اس وقت جاری کیا گیا جب عدالت کو بتایا گیا کہ پرویز مشرف کے بیرون ملک ہونے کی وجہ سے یہ کیس غیر معمولی تاخیر کا شکار ہو رہا ہے۔
کالعدم جماعتیں

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشننیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کرتے ہوئے حکومت نے پورے ملک میں کالعدم مذہبی جماعتوں کے خلاف آپریشن کیا جس کے دوران نہ صرف مختلف مساجد اور شفا خانوں کو سرکاری تحویل میں لیا گیا بلکہ کالعدم جماعتوں کے سرگرم کارکنان کو بھی حفاظتی تحویل میں لیا گیا۔
افضل کوہستانی
،تصویر کا کیپشنپاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع کوہستان میں غیرت کے نام پر پانچ لڑکیوں کے قتل کا مقدمہ دائر کروانے والے افضل کوہستانی کو گذشتہ جمعرات کی شب ایبٹ آباد میں قتل کر دیا گیا۔
سمجھوتہ ایکسپریس

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنلاہور اور نئی دلی کے درمیان چلنے والے ٹرین سروس سمجھوتہ ایکسپریس جو انڈیا اور پاکستان کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے باعث بند کر دی گئی تھی گذشتہ ہفتے بحال کر دی گئی۔
نواز شریف

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنچار مارچ کو سپریم کورٹ نے نواز شریف کی طرف سے دائر طبعی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست کی جلد سماعت کی استدعا مسترد کر دی۔
فیاض الحسن چوہان

،تصویر کا ذریعہ@GOPUNJABPK

،تصویر کا کیپشنپاکستان تحریک انصاف نے ہندوؤں کے بارے میں تضحیک آمیز بیان دینے کی پاداش میں پنجاب میں اپنے وزیرِ اطلاعات فیاض الحسن چوہان کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا۔