پاکستان میں گذشتہ ہفتے کی تصویری جھلکیاں

پی ایس ایل کا آغاز، سعودی ولی عہد کی پاکستان آمد اور ویلنٹائن ڈے کے موقعے پر احتحاج

پی ایس ایل

،تصویر کا ذریعہPCB

،تصویر کا کیپشن14 فروری کو پاکستان سُپر لیگ کے چوتھے سیزن کی دبئی میں ہونے والی افتتاحی تقریب نے چاروں اطراف رنگ بکھیر دیے۔ پاکستان سمیت دنیا کے معروف فنکاروں نے تقریب میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ اس سال بھی تمام ٹیمیں جیت کے لیے بےقرار اور اچھی کارکردگی دکھانے کے لیے پُر امید ہیں۔
اونٹوں کی لڑائی

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنکوٹ راجن شاہ میں سلانہ میلہ لگتا ہے جہاں اونٹوں کی لڑائی کروائی جاتی ہے۔ اس تصویر میں اونٹ مالکان چھڑیوں کے ذریعے اونٹوں کو ایک دوسرے سے دور کررہے ہیں۔
ویلنٹائن ڈے

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنپاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک ایسے ہیں جہاں ویلنٹائن ڈے منانے پر حکومتی یا پھر سماجی سطح پر پابندیاں ہیں۔ پاکستان میں گذتشہ برسوں کی طرح اس سال بھی ویلنٹائن ڈے پر ملا جُلا رجحان دیکھا گیا کچھ لوگوں نے اپنے پیار کا اظہار کرتے ہوئے اسے جوش و خروش سے منایا۔
ویلنٹائن ڈے احتجاج

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشناس کے برعکس ویلنٹائن ڈے کے موقعے پر حیدرآباد میں خواتین کارکنان نے اس کو منائے جانے کے خلاف احتججاج کیا۔ آس احتجاج میں بہت سے پوسٹر آویزاں تپے جن کے ذریعے یہ پیغام دیا جارہا تھا کہ ایسے تہوار منانا ہمارے سماجی اقدار کے منافی ہے۔
سعودی ولی عہد کی آمد

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنسعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی آمد کے موقعے پر دارالحکومت میں تیاریاں زور وشور پر ہیں۔ 'پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات تاریخ، مذہب اور ثقافت کے انتہائی گہرے رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں' یہ وہ الفاظ ہیں جو دہائیوں سے دونوں ممالک کے سربراہان متعدد بار دہرا چکے ہیں۔
سعودی ولی عہد کی آمد

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنسعودی ولی عہد محمد بن سلمان اتوار کے دو روزہ دورے پر پاکستان آرہے ہیں اور امید کی جارہی ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب اور پاکستان کے مابین اربوں ڈالر کے معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔ وزارت داخلہ کے اہلکار کے مطابق سعودی ولی عہد کی سیکیورٹی کے لیے تین ہزار سے زائد اہلکار تعینات ہوں گے۔
نلتر میں سکینگ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنترکی کے سکیئر برکن اُستا کو نلتر میں ہونے والی سی اے ایس قراقرم انٹرنیشنل ایلپائن سکی کپ میں حصہ لیتے دیکھے جاسکتے ہیں۔ پاکستان کے شمالی علاقے نلتر میں حال ہی میں سکینگ کے عالمی مقابلے منعقد ہوئے جن میں کئی بین الاقوامی کھلاڑیوں نے حصہ لیا
حارث راؤف

،تصویر کا ذریعہPCB

،تصویر کا کیپشنپی ایس ایل میں سنیچر کی شام کراچی کنگز کے خلاف چار وکٹیں لے کر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے حارث رؤف جشن مناتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔ 24 سالہ فاسٹ بولر لاہور قلندرز کے نمائندگی کر رہے ہیں اور اس انھوں نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ وہ ملک کے تیز ترین بولر بننا چاہتے ہیں۔