سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا دورۂ پاکستان

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان دو روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے۔

سعودی ولی عہد کا دورۂ پاکستان

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنسعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان وزیر اعظم عمران خان کی دعوت پر دو روزہ سرکاری دورے پر آج اسلام آباد کے نور خان ایئر بیس پر اتریں گے جہاں سے انھیں وزیر اعظم ہاؤس لے جایا جائے گا
سعودی ولی عہد کا دورۂ پاکستان

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنحکومت پاکستان نے سعودی عرب کے ولی عہد کے دورۂ پاکستان کے دوران حفاظتی انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے
سعودی ولی عہد کا دورۂ پاکستان

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنوزارت داخلہ کے ایک اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ شہزادہ محمد بن سلمان اور ان کے وفد میں شامل افراد کی سکیورٹی کے لیے چار سطح پر مشتمل سکیورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے
سعودی ولی عہد کا دورۂ پاکستان

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشناہلکار کے مطابق پہلا حصار اسلام آباد پولیس، دوسرا رینجرز، تیسرا فوج کے جوانوں جبکہ چوتھا حصار ولی عہد محمد بن سلطان کے شاہی سکیورٹی گارڈز کا ہو گا
سعودی ولی عہد کا دورۂ پاکستان
،تصویر کا کیپشنوزارت داخلہ کے اہلکار کے مطابق سعودی ولی عہد کی سکیورٹی کے لیے تین ہزار سے زیادہ پولیس اہلکار تعینات ہوں گے
سعودی ولی عہد کا دورۂ پاکستان

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشناہلکار کے مطابق محمد بن سلمان وزیر اعظم ہاؤس میں قیام کریں گے جبکہ ان کے وفد میں شامل اہم شخصیات کو پنجاب ہاؤس میں ٹھہرایا جائے گا
سعودی ولی عہد کا دورۂ پاکستان

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنپنجاب پولیس کے ایک اہلکار کے مطابق سعودی ولی عہد کے دورۂ پاکستان سے پہلے ان کے زیر استعمال دس سے زیادہ بلٹ پروف گاڑیاں بھی اسلام آباد میں پہنچا دی گئی ہیں جبکہ ان کی سکیورٹی پر تعینات ایک سو سے زائد گارڈز بھی پاکستان پہنچ چکے ہیں