نلتر میں سکینگ کے دلفریب مناظر

پاکستان کے شمالی علاقے نلتر میں حال ہی میں سکینگ کے عالمی مقابلے منعقد ہوئے جن میں کئی بین الاقوامی کھلاڑیوں نے حصہ لیا اور پاکستان میں اس قسم کے مقابلوں کے انعقاد کو سراہا

نلتر

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشندنیا کی چند اونچی ترین چوٹیوں کا اعزاز حاصل کرنے والے اس جنوبی ایشیائی ملک میں منعقد کیے گئے نایاب بین الاقوامی مقابلے میں درجنوں کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔
نلتر

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنخبر رساں ادارے اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے یوکرینی سکیئر اناستازيا گاربونووا نے اعتراف کیا کہ وہ پاکستان کو ایک خطرناک ملک سمجھتی تھیں۔ وہ کہتی ہیں `پاکستان کے پاس سیکھنے کے لیے بہت سی چیزیں ہیں لیکن ہر گزرتے سال کے ساتھ یہ بہتر ہو رہا ہے۔`
نلتر

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنحکام نے حال ہی میں سوات ویلی میں ایک اور ریزورٹ دوبارہ کھول دیا ہے جسے شدت پسندوں کی سرگرمیوں کے پیشِ نظر سالوں بند رکھا گیا تھا جبکہ ملک کے دیگر مقامات پر سکیئنگ ریزورٹس بنانے پر کام کیا جا رہا ہے۔
نلتر

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنسنہ2015 میں پہلی بار منعقد کیے گئے بین الاقوامی مقابلے کے بعد سے قراقرم پہاڑی سلسلے میں واقع نلتر سکی ریزورٹ پاکستان موسم سرما کے کھیلوں میں دلچسپی رکھنے والے سیاحوں کو متوجہ کرنے کی سب سے اہم کوشش کی حیثیت رکھتا ہے۔
نلتر

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنآذربائیجان کی ٹیم سے منسلک انٹرنیشنل سکی فیڈریشن کی نمائندہ لورا مور کہتی ہیں کہ پاکستان میں سکیئنگ کی بے مثال سہولیات موجود ہیں۔
نلتر

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنپاکستان کے شمال میں واقع برف سے ڈھکی سفید چوٹیوں پر جب سکیئرز ایک مخصوص شکل میں نقوش چھوڑتے ڈھلوان سے نیچے اترتے ہیں تو نیم خودکار ہتھیار پکڑے سپاہی سب کچھ بھول کر انھیں دیکھ رہے ہوتے ہیں۔
نلتر

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشننلتر میں منعقد کیے گئے مقابلے میں شرکت کرنے والے سکیئرز کی میزبانی پاکستانی فضائیہ نے کی۔ نلتر سکی ریزورٹ پاکستان فضائیہ کی ملکیت ہے اور سکیئرز کو دارالحکومت اسلام آباد سے نقل و حمل کی سہولت بھی انھوں نے ہی فراہم کی۔
نلتر

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنمردوں کی کیٹیگری میں جائینٹ سلالوم نامی بین الاقوامی سکیئنگ مقابلہ جیتنے والے ترکش سکیئر برکِن اوسٹا کہتے ہیں `ہر ملک کے پاس اس قسم کے پہاڑ موجود نہیں ہیں۔ یہ بہت اچھی بات ہے۔`
نلتر

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنحالیہ سالوں میں شدت پسند گروہوں پر کریک ڈاؤن کے بعد پاکستان بھر میں سکیورٹی بہتر ہوئی ہے۔