گذشتہ ہفتے کا پاکستان، تصویری جھلکیاں

انڈیا اور پاکستان کے درمیان سخت کشیدگی، انڈین طیارے کا گرنا، پائلٹ ابھینندن کی گرفتاری اور رہائی۔

احتجاج

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشن26 فروری کی صبح انڈین ائیر فورس نے پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے علاقے بالاکوٹ میں ائیر سٹرائک کیں۔انڈین حکومت کا دعویٰ تھا کہ انھوں نے جیش محمد کے ایک تربیتی کیمپ کو نشانہ بنا کر 300 کے قریب دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ پاکستانی حکومت نے اس حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان کے مطابق انڈین ائیر سٹرائک میں کوئی ہلاکتیں نہیں ہوئیں تھیں۔
انڈین طیارہ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشن27 فروری کی صبح پاکستانی ائیر فورس نے ایک کارروائئ میں دو انڈین طیارے مار گرانے کا دعویٰ کیا جو کہ پاکستان کی فضا میں داخل ہو چکے تھے۔ پاکستانی حکام کے مطابق ان میں سے ایک انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں جا گرا جبکہ دوسرا پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں۔
ابھینندن ورتھمان

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنانڈین طیارے کو مار گرانے کے بعد اس کے پائلٹ ابھینندن ورتھمان کو پاکستانی افواج نے ایک پرجوش ہجوم سے بچا کر اپنی تحویل میں لے لیا۔ جلد ہی آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری کردہ ویڈیوز میں ابھینندن حراست میں چائے پیتے ہوئے نظر آئے۔ 2 مارچ کی شب ابھینندن کو واہگاہ سرحد سے واپس انڈین فورسز کے سپرد کر دیا گیا۔
شاہ محمود قریشی

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنپاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان غیرریاستی عناصر کو ملک اور خطے کے امن کو خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دے گا اور وہ شدت پسند گروہوں کے خلاف کارروائی کا ارادہ رکھتے ہیں۔
ائیر پورٹ

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنانڈیا کے ساتھ بڑھتی کشیدگی کے باعث پاکستان نے اپنی فضائی حدود کو کمرشل پروازوں کے لیے بند کر دیا، جس سے ہزاروں افراد ملک کے اندر اور باہر متاثر ہوئے۔
بلوچستان

،تصویر کا ذریعہPDMA

،تصویر کا کیپشنصوبہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش اور برفباری کے باعث متعدد علاقے متاثر ہوئے۔ ان علاقوں میں کئی سڑکیں بند ہونے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
پشاور زلمی

،تصویر کا ذریعہPCB

،تصویر کا کیپشنپی ایس ایل فور میں پشاور زلمی نے ملطان سلطانز اور اسلام آباد یونائٹڈ کو شکست دے کر پوئنٹس ٹیبل میں سب سے اوپر کا درجہ حاصل کر لیا۔
کوہ پیما
،تصویر کا کیپشنپاکستان کے شمالی علاقہ جات میں نانگا پربت پر ’موسم سرما کی مہم‘ یعنی ’ونٹر ایکسپی ڈیشن‘ کے دوران لاپتہ ہونے والے برطانوی کوہ پیما، 30 سالہ ٹام بالارڈ اور 42 سالہ اطالوی کوہ پیما ڈینلی نوردی کی تلاش جاری ہے۔