گذشتہ ہفتے کا پاکستان تصاویر میں

گذشتہ ہفتے پاکستان میں پیش آنے والے چند اہم واقعات کی تصویری جھلکیاں

پشاور

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنتین سال قبل پشاور میں آرمی پبلک سکول پر حملے میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں ملک کے مختلف شہروں میں دعائیہ اور تعزیتی تقاریب کا انعقاد ہوا۔
عدالت

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنسپریم کورٹ نے جمعہ کو پی ٹی آئی کے چیئرمین اور سیکریٹری جنرل کے خلاف دائر درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کو نا اہل قرار نہیں دیا جبکہ جہانگیر ترین کو نا اہل قرار دیا۔
لاہور

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا اعلان کرنے کے بعد پاکستان کے مختلف شہروں میں مختلف سیاسی اور مذہبح جماعتوں نے احتجاجی مظاہرے کیے۔
ماہی گیر

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنپاکستان کی میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے 43 انڈین ماہی گیروں کو غیرقانونی طور پر پاکستانی پانیوں میں داخل ہونے پر گرفتار کر لیا۔
کوئٹہ

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنپاکستان کی انٹی ناکورٹکس فورس نے کوئٹہ میں غیرقانونی منشیات کو نذر آتش کیا۔
رضا

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنمبینہ طور پر لاپتہ ہونے والے سماجی کارکن رضا علی خان کی گمشدگی کے حوالے سے لاہور میں احتجاجی مظاہرہ منعقد ہوا۔
لاہور

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنشمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ سے پاکستانی فوج کا ایک افسر اور ایک جوان ہلاک ہو گئے۔ 21 سالہ سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید رواں برس اکتوبر میں پاکستان ملٹری اکیڈمی میں تربیت مکمل کر کے شمالی وزیرستان میں تعینات ہوئے تھے۔ یہ ان کی پیشہ ورانہ زندگی کی پہلی اور آخری لڑائی ثابت ہوئی جبکہ 21 سالہ سپاہی بشارت نے تین سال قبل پاک فوج میں شمولیت اختیار کی تھی۔
لاہور

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنلاہور میں عروسی ملبوسات کی نمائش کے لیے منعقدہ فیشن شو اپنے اختتام کو پہنچا جس میں ملک کے نامور فیشن ڈیزائنرز نے اپنی دیدہ زیب تخلیقات نمائش کے لیے پیش کیں۔
موسم

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنمحکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے شمالی اور شمال مغربی علاقوں میں موسم سرما کی بارشوں کا آغاز ہوا جبکہ پہاڑی علاقوں میں برفباری سے موسم کی شدت میں اضافہ ہوا۔