گذشتہ ہفتے کے پاکستان میں نواز شریف کا متنازع بیان اور شدت پسندی کے واقعات

پاکستان میں ماہ صیام کا آغاز ہو چکا ہے لیکن اس کے ساتھ سابق وزیراعظم نواز شریف کا متنازع بیان اور شدت پسندی کے واقعات گذشتہ ہفتے میں نمایاں رہے۔

پاکستان

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنپاکستان بھر میں ایک بار ایک ساتھ ماہ صیام کا آغاز ہوا اور رمضان کا چاند دیکھائی دینے یا نہ دینے پر کوئی تنازع پیدا نہیں ہوا۔ ماضی میں خیبر پختونخوا اور قبائلی علاقوں میں وفاق کے اعلان کے اختلافات کرتے ہوئے ایک دن پہلے روزہ رکھنے کے واقعات ہو چکے ہیں
پاکستان

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنماہ صیام ہو اور ملک میں مہنگائی کی بات نہ کی جائے، یہ کیسے ممکن ہے۔ اس ماہ کھانے پینے کی اشیا کی مانگ کی وجہ سے قیمتیں بڑھ جاتی ہیں اور احتجاج بھی جاتا ہے۔ ان دنوں میں مقامی ذرائع ابلاغ میں ہر روز مہنگائی اور روزہ داروں کے مسائل کے بارے میں روزانہ کی بنیاد پر خبریں نشر کی جاتی ہیں
پاکستان

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنماضی میں ماہ صیام کے آغاز پر سیاسی سرگرمیاں ماند پڑ جاتی تھیں لیکن اس بار صورتحال تھوڑی مختلف ہے۔ جس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کا غیر ریاستی عناصر کے بارے میں ڈان اخبار کا انٹرویو سرفہرست ہے جس کے خلاف دیگر سیاسی جماعتوں کے ارکان بیانات دے رہے ہیں وہیں اگرچہ حکمراں جماعت اس بیان کو مسترد کر چکی ہے لیکن تنازع ختم ہوتا دیکھائی نہیں دیتا اور سڑکوں پر بھی کئی افراد احتجاج کے لیے نکل آئے۔
پاکستان

،تصویر کا ذریعہHANIF KHAN

،تصویر کا کیپشنایک طرف ملک کی مرکزی سیاست میں ہچل ہے تو دوسری جانب قبائلی علاقوں میں اغوا، سکیورٹی اور دھمکیوں کے خلاف احتجاج کیے گئے ہیں۔ پہلے پشتون تحفظ موومنٹ کے بعد اب قبائلی علاقے شمالی وزیرستان ایجنسی میں ’یوتھ آف وزیرستان‘ نے چھ دن تک ٹارگٹ کلنگ کے خلاف دھرنا دیا
پاکستان

،تصویر کا ذریعہPID

،تصویر کا کیپشنپاکستان میں امن و امان کی صورتحال اگرچہ کافی بہتر ہوئی ہے لیکن شدت پسندی کے واقعات اور سکیورٹی آپریشز اب بھی جاری ہیں۔ کوئٹہ کے قریب سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں کالعدم شدت پسند تنظیم لشکرِ جھنگوی کا صوبائی سربراہ مارا گیا اور اس کارروائی میں فوج کے کرنل سہیل عابد بھی ہلاک ہو گئے۔ اس واقعے کے ایک دن بعد ہی کوئٹہ میں ایف سی کے مددگار سینٹر پر پانچ خودکش حملہ آوروں کی جانب سے کیے گئے حملے کو وہاں پرتعینات عملے نے ناکام بنا دیا
پاکستان

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنایک طرف پاکستان کے اندر شدت پسندی کے واقعات رونما ہو رہے ہیں تو دوسری طرف ہمسایہ ملک انڈیا کے ساتھ ورکنگ باؤنڈری اور ایل او سی پر کشیدگی جاری ہے۔ انڈیا کی جانب مبینہ طور پر پہل کرتے ہوئے ورکنگ باؤنڈری پر فائرنگ سے جہاں پاکستانی شہری زخمی ہوئے وہیں پاکستان کی جوابی فائرنگ میں انڈیا کے شہری بھی زخمی ہوئے۔
سبیک

،تصویر کا ذریعہSABIKA SHEIKH FAMILY

،تصویر کا کیپشنپاکستانی طالبہ سبیکا عزیز شیخ اپنے ملک سے ہزاروں میل دور شدت پسندی کے ایک واقعے میں ہلاک ہو گئیں۔ وہ امریکی شہر ہیوسٹن کے ایک ہائی سکول میں فائرنگ کے واقعے میں ہلاک ہونے والے افراد میں شامل تھیں۔ کراچی سے تعلق رکھنے والی 17 سالہ سبیکا کینیڈی لوگر یوتھ ایکسچینج کے تحت ہیوسٹن کے سانٹافے سکول میں گذشتہ سال اگست میں پڑھنے گئی تھیں
پاکستان

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنپاکستان میں عوام کے مسائل میں سے ایک توانائی کا بحران بھی ہے۔ پہلے ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں بجلی کا بحران جاری تھا لیکن مئی میں دوسرا بڑا بریک ڈاؤن گذشتہ ہفتے ہوا جس میں ملک کے دو صوبوں اور دارالحکومت میں کئی گھنٹے تک بجلی بند رہی۔ ملک میں گرمی کی شدت کے ساتھ ہی بجلی کی مانگ بڑھ جانے سے لوڈ شینڈنگ کرنا پڑتی ہے۔ اگرچہ حکومت کہتی ہے کہ اس بار لوڈشیڈنگ نہیں ہو گی لیکن اس دعوے کا اندازہ موسم مزید گرم ہونے پر ہی چلے گا۔
پاکستان

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنمہنگائی، بجلی کا بحران اور شدت پسندی کے واقعات کے درمیان پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ملک کی پہلی میٹرو ٹرین کی آزمائشی سروس کا انعقاد کیا گیا۔ چین سے حاصل کیے گئے قرضے سے تعمیر کی جانے والے اس ٹرین سروس کو جہاں حزب اختلاف کی جانب سے تنقید کا سامنا ہے وہیں حکمراں جماعت اس کو مستقبل کے جدید ذرائع آمدو رفت کا ایک اہم سنگل میل کہتی ہے۔
پاکستان

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنلاہور میں میٹرو ٹرین کا افتتاح ہوا تو وہاں سے سینکڑوں کلومیٹر دور بھی میٹرو بس سروس زیر تعمیر ہے لیکن یہاں بات کریں گے صوبے میں پہلی خواجہ سرا برادری کے لیے کھیلوں کے میلے کا انعقاد کیا گیا اور اس کے شرکا نے مختلف کھیلوں میں بھرپور حصہ لیا۔ پاکستان میں خواجہ سرا ایک عرصے سے مساوی حقوق حاصل کرنے کے لیے آوازیں بلند کر رہے ہیں
پاکستان

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنپشاور سے ہزاروں کلومیٹر دور ڈبلن میں پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان کھیلے گئے واحد ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے میزبان ٹیم کو پانچ وکٹوں سے شکست د ے دی
پاکستان

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشندنیا کے اسی حصے میں واقع لندن شہر کے نینشل آرمی میوزیم میں خداد خان کا پورٹریٹ رکھا گیا ہے۔ خداد خان پہلے انڈین فوجی تھے جنھیں وکٹوریہ کراس دیا گیا اور اب ان کا پورٹریٹ میوزیم کی زینت بنے گا اور اس حوالے سے منعقد تقریب میں پاکستان سے ان کے پوتے علی نواز چوہدری شرکت کرنے گئے
پاکستان

،تصویر کا ذریعہPID

،تصویر کا کیپشنپاکستان کے سرکاری پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ نے بدھا کی یہ تصویر اپنے فیس بک صفحے پر شیئر کی ہے۔ منتھال بدھا راک ملک کے شمالی علاقے صدپارہ میں واقع ہے اور اس پر بدھا کے نقوش کنندہ کیے گئے ہیں۔ یہ نقوش تقرباً 8ویں صدی میں کنندہ کیے گئے تھے۔ پاکستان کے شمالی علاقوں میں بدھ مت مذہب دور کی نشانیاں اکثر مقامات پر دیکھی جا سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ دارالحکومت اسلام آباد کے قریب بھی بدھ مذہب تہذیب کے آثار قدیمہ پائے جاتے ہیں۔