گذشتہ ہفتے کا پاکستان تصاویر میں

اسلام آباد میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے آزادی مارچ دھرنے کے خاتمے سے لے کر کراچی میں انڈین پائلٹ ابھینندن کے مجسمے کی نمائش تک، پاکستان میں گذشتہ ہفتے پیش آنے والے اہم واقعات کی تصویری جھلکیاں۔

سموگ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنگذشتہ ہفتے پاکستان کے صوبہ پنجاب کا دارالحکومت لاہور ایک بار پھر سموگ کی لپیٹ میں رہا۔ پاکستانی حکام اس سموگ کی وجہ، سرحد پار انڈیا میں کسانوں کی جانب سے دھان کی فصل کی باقیات نذرِ آتش کرنے کو قرار دیتے رہے ہیں۔
جے یو آئی

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنجمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے 13 نومبر کو اسلام آباد میں آزادی مارچ کا دھرنا ختم کرتے ہوئے پلان بی کے تحت احتجاج صوبوں میں منتقل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جس کے بعد آزادی مارچ میں شریک جے یو آئی کے حمایتی کو اپنا بوریا بستر باندھتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ابھینندن

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنرواں برس فروری میں پاکستان اور انڈیا کے جنگی طیاروں کے درمیان فضائی جھڑپ میں ایک انڈین پائلٹ ابھینندن ورتمان کو پاکستانی فوج نے گرفتار کر لیا تھا۔ اِس واقعے کے بارے میں کراچی کے پاکستان ایئر فورس میوزیم میں ایک مستقل نمائش کا انعقاد کیا گیا جس میں ابھینندن کا مجسمہ بھی رکھا گیا۔
ڈینگی

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنپاکستان کے مختلف شہر ایک مرتبہ پھر ڈینگی کی لپیٹ میں ہیں۔ یہ مرض وبائی شکل اختیار کر چکا ہے اور کراچی سے لے کر پشاور تک متعدد شہروں میں ہزاروں افراد اس کا شکار بن چکے ہیں۔ صوبہ سندھ کے شہر لاڑکانہ میں ڈینگی بخار میں مبتلا ایک مریض کو الگ تھلگ وارڈ میں رکھ کر ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔
شہباز

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنپاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیرِ اعظم محمد نواز شریف کی صحت کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر گذشتہ ہفتے شہباز شریف نے لاہور میں مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنمائوں کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ لاہور ہائی کورٹ نے سنیچر کو سابق وزیراعظم نواز شریف کو بیرونِ ملک جانے کی مشروط حکومتی اجازت کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے انھیں علاج کی غرض سے چار ہفتوں کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دی۔
ڈرگز

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنپاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں انسداد منشیات فورس (اے این ایف) کی جانب سے منشیات کے ڈھیر کو نذر آتش کیا گیا۔