گذشتہ ہفتے کا پاکستان تصاویر میں

پاکستان میں گذشتہ ہفتے پیش آنے والے چند اہم واقعات کی تصویری جھلکیاں پیش کی جا رہی ہیں۔

پاکستان

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنمزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان کے شہر لاہور میں لوہا بنانے والی ایک فیکٹری میں مزدور کام کر رہے ہیں۔
پاکستان

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنپاکستان میں گرمیوں کی آمد کے ساتھ تربوز کی خریداری میں اضافہ ہو رہا ہے۔ پشاور کی مرکزی مارکیٹ میں پھل فروش گاڑیوں اور ٹرکوں میں تربوز لاد رہے ہیں۔
پاکستان

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنصوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں ہیٹ ویو کے اثرات نمایاں ہونے کے بعد شہر کا موسم انتہائی گرم ہوگیا ہے۔ شدید گرمی کی لہر سے بچنے کے لیے نوجوانوں نے سمندر کا رخ کیا۔
پاکستان

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشندنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی یومِ مزدور کے موقع پر محنت کشوں کے حقوق کے لیے ریلیوں اور سیمیناروں کا اہتمام کیا گیا۔ کراچی میں نکالی گئی ایک ریلی کے دوران خواتین اپنے حقوق کے لیے نعرے لگا رہی ہیں۔
پاکستان

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنوزیرِاعظم عمران خان نے رواں ہفتے پاکستان کے تیسرے میگا ڈیم کا سنگِ بنیاد رکھا۔ امید کی جا رہی ہے کہ اس ڈیم کی تعمیر سے 16000 ایکڑ زمین زراعت کے قابل ہو جائے گی اور ساتھ ہی پشاور شہر کے باسیوں کو 460 کیوسک پینے کا پانی مہیا ہو جائے گا۔
پاکستان

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنبین الاقوامی رقص کا دن منانے کے لیے لاہور کے ایک تھیٹر میں پاکستانی فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔
پاکستان

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنرمضان کی آمد کے موقع پر اسلام آباد کی دکانوں میں اشیائے خورونوش کے خریداروں کی تعداد میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
پاکستان

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنگذشتہ ہفتے پاکستان نے سمندری حدود کی خلاف کرنے والے 55 انڈین مچھیروں کو رہا کیا۔
پاکستان

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنرمضان کی آمد کے ساتھ پاکستان میں تسبیح، جائے نماز اور ٹوپیوں کی فروخت میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ پشاور میں ایک دکاندار تسبیح کے لچھوں کو ترتیب دے رہے ہیں۔