گذشتہ ہفتے کا پاکستان تصاویر میں

کرتارپور راہداری کے افتتاح سے لے کر محمد آصف کے آئی بی ایس ایف ورلڈ سنوکر چیمپیئن بننے تک، پاکستان میں گذشتہ ہفتے پیش آنے والے اہم واقعات کی تصویری جھلکیاں

کرتار پور راہداری

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنپاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان نے گرودوارہ دربار صاحب کرتار پور کی نئے سرے سے تعمیر اور انڈین یاتریوں کے لیے تیار کی گئی راہدرای کا افتتاح کر دیا ہے۔ افتتاحی تقریب میں انڈیا کے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ، نوجوت سنگھ سدھو اور اداکار سنی دیول سمیت بڑی تعداد میں سکھ یاتری موجود تھے۔
نواز شریف

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنپاکستان کی وزارت داخلہ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کا نام طبی بنیادوں پر ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کے لیے معاملہ قومی احتاسب بیورو (نیب) کے سپرد کر دیا ہے۔ ہسپتال میں زیرِ علاج نواز شریف کو مریم نواز کی رہائی کے بعد ان کی رہائش گاہ جاتی امرا منتقل کر دیا گیا تھا۔
آزادی مارچ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنمولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کے شرکا اسلام آباد میں موجود ہیں اور ان کے لیے اتوار بازار کے قریب پشاور موڑ پر انتظامات کیے گئے ہیں۔ جمعے کے روز شرکا سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ انھوں نے حکومت کو دو ٹوک پیغام پہنچا دیا ہے کہ ’جب بھی آؤ استعفیٰ لے کر آنا۔‘
عید میلاد النبی

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنملک بھر میں ہر سال کی طرح اس بار بھی عید میلاد النبی کے موقع پر لوگوں نے اپنے گھروں، عمارتوں اور مساجد کو خوشنما قمقموں اور بتیوں سے سجایا۔ پیغمبرِ اسلام کی ولادت کے سلسلے میں مختلف تقاریب منعقد کی گئیں۔
محمد آصف

،تصویر کا ذریعہIBSF

،تصویر کا کیپشنپاکستان کے محمد آصف نے ترکی کے شہر انطالیہ میں ہونے والی انٹرنیشنل بلیئرڈ اینڈ سنوکر فیڈریشن (آئی بی ایس ایف) ورلڈ سنوکر چیمپیئن شپ جیت لی ہے۔ محمد آصف نے سنیچر کو کھیلے گئے فائنل میں فلپائن کے جیفری روڈا کو پانچ کے مقابلے میں آٹھ فریمز سے شکست دی۔ انھوں نے دوسری مرتبہ سنوکر کا عالمی اعزاز حاصل کیا ہے۔
برازیل کے ریکارڈو کاکا

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنفٹبال کی دنیا کے چار معروف کھلاڑی، برازیل کے ریکارڈو کاکا، پرتگال کے لوئس فیگو، سپین کے کارلس پیول اور فرانس کے نکولس اینلکا پاکستان موجود ہیں۔ وہ یہاں دو نمائشی میچ کھیل رہے ہیں۔ ان فٹبالرز کو پاکستان لانے والی کمپنی کے مطابق یہ غیر ملکی کھلاڑی مقامی فٹبالرز کے ساتھ کھیل کر یہ بتا سکیں گے کہ ان میں کیا خوبیاں اور خامیاں ہیں۔