گذشتہ ہفتے کا پاکستان تصاویر میں

پاکستان میں گذشتہ ہفتے پیش آنے والے اہم واقعات کی تصویری جھلکیاں

پاکستان تصاویر میں

،تصویر کا ذریعہAFP/Getty Images

،تصویر کا کیپشنکراچی کے ایک مسیحی قبرستان میں ایک خاتون اپنے رشتہ دار کی قبر پر دعاگو ہیں۔ آل سولز ڈے یعنی تمام ارواح کا دن زندہ لوگوں کی جانب سے اپنے مردہ اقربا اور دوستوں کی یاد میں منایا جاتا ہے۔
گذشتہ ہفتے کا پاکستان

،تصویر کا ذریعہAFP/Getty Images

،تصویر کا کیپشنبابا گرو نانک دیو جی کے 550 ویں یوم پیدائش کے موقع پرانڈیا کے سکھوں کی پاکستان آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ سکھوں کا ایک گروہ جمعرات کو واہگہ بارڈر سے پاکستان داخل ہوا ہے۔ کرتارپور راہداری پر تعمیراتی کام جاری ہے جبکہ پاکستان اور انڈیا نے کرتارپور راہداری کو نو نومبر سے کھولنے پر اتفاق کیا تھا۔
پاکستان تصاویر میں

،تصویر کا ذریعہAFP/Getty Images

،تصویر کا کیپشنسنہ 1947 میں کشمیر میں انڈین فوج کے داخل ہونے کی مذمت میں 27 اکتوبر کو ہر سال یوم سیاہ منایا جاتا ہے۔ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں آل پارٹیز حریت کانفرنس کے اراکین نے اس سلسلے میں انڈین ہائی کمیشن کے سامنے مظاہرہ کیا۔
پاکستان تصاویر میں

،تصویر کا ذریعہAFP/Getty Images

،تصویر کا کیپشنپاکستان کی ہاکی ٹیم اولمپکس کے لیے کوالیفائی نہیں کر سکی۔ گذشتہ اتوار کو ان کا مقابلہ نیدرلینڈ کی ٹیم سے تھے جو کہ 4-4 گول سے برابر رہا۔
گذشتہ ہفتے کا پاکستان

،تصویر کا ذریعہAFP/Getty Images

،تصویر کا کیپشنگذشتہ ہفتے دنیا بھر میں ہندوؤں کا تہوار دیوالی منايا گیا۔ یہ تہوار ہندوؤں کے بھگوان رام کی 14 سال کی جلاوطنی کے بعد گھر واپسی کی خوشی میں منایا جاتا ہے۔
گذشتہ ہفتے کا پاکستان

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنجمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا حکومت مخالف ’آزادی مارچ‘ اسلام آباد پہنچ چکا ہے جہاں سنیچر کو تیسرے روز شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا 'اپوزیشن جماعتوں کے حتمی فیصلوں تک ادھر ہی بیٹھے رہنا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم یہاں سے ڈی چوک بھی جا سکتے ہیں۔‘
گذشتہ ہفتے کا پاکستان

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنپاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں جمعرات کی صبح ایک مسافر ٹرین میں آگ لگنے سے 70 سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے۔