گذشتہ ہفتے کا پاکستان تصاویر میں

پاکستان میں گذشتہ ہفتے پیش آنے والے چند اہم واقعات کی تصویری جھلکیاں

عمران خان

،تصویر کا ذریعہPak PID

،تصویر کا کیپشنوزیر اعظم پاکستان عمران خان نے علما کے ایک وفد سے ’امہ میں تفریق‘ کی کوششوں کے خلاف تعاون کی اپیل کی ہے۔ دوسری طرف پاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ ان کی جماعت 31 اکتوبر کو جمعیت علمائے اسلام (ف) کی آزادی مارچ میں 'بھرپور شرکت' کرے گی۔
کوئٹہ دھماکہ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنمنگل کو کوئٹہ میں ایک دھماکہ پیش آیا جس میں ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوا جبکہ متعدد لوگ زخمی ہوئے۔ دھماکے کے بعد لوگ جائے وقوعہ کا جائزہ لے رہے ہیں۔
شاہ محمود قریشی

،تصویر کا ذریعہPak PID

،تصویر کا کیپشنوزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے تجویز کردہ تمام ہدف پورے کرے گا۔ پاکستان کو بدستور گرے لسٹ میں برقرار رکھا گیا ہے اور متنبہ کیا گیا ہے کہ اگر فروری 2020 تک خاطر خواہ اقدامات نہ کیے گئے تو بلیک لسٹ میں ڈالا جا سکتا ہے۔
بلاول

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنپاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جمعے کو کراچی میں ایک جلسے سے خطاب کیا۔ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ وہ ملک بھر میں حکومت مخالف مظاہرے کریں گے۔
عمران خان

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنایران اور سعودی عرب کے درمیان حالیہ کشیدگی کم کروانے کی غرض سے وزیراعظم پاکستان عمران خان نے پہلے تہران میں ایرانی صدر حسن روحانی سے بات چیت کی اور اس کے بعد ریاض میں سعودی بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی۔
برطانوی شاہی جوڑا

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنبرطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن پاکستان کے پانچ روزہ دورے کے بعد جمعے کو برطانیہ لوٹ گئے۔ گذشتہ ہفتے کے دوران دوران شاہی جوڑے نے اسلام آباد، لاہور اور چترال میں اہم مقامات کا دورہ کیا اور پاکستان کے روایتی انداز میں نظر آئے۔
داتا گنج بخش کا سالانہ عرس

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنصوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں صوفی بزرگ سید علی ہجویری المعروف داتا گنج بخش کا سالانہ تین روزہ عرس روایتی عقیدت سے منایا جا رہا ہے۔ علی ہجویری کے مزار کی وجہ سے لوگ لاہور کو داتا کی نگری بھی کہتے ہیں۔
اظہر علی

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنپاکستان کرکٹ بورڈ نے وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد کو قیادت سے ہٹا کر اظہر علی کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا ہے۔ سرفراز احمد کو ٹی 20 ٹیم کی قیادت سے بھی ہٹا دیا گیا ہے اور اب بابر اعظم ٹی 20 میں پاکستان کے کپتان ہوں گے۔