گذشتہ ہفتے کا پاکستان تصاویر میں

پاکستان میں گذشتہ ہفتے پیش آنے والے چند اہم واقعات کی تصویری جھلکیاں

گذشتہ ہفتے کا پاکستان

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنیکم اکتوبر کو بزرگوں یعنی معمر افراد کے عالمی دن کے موقع پر پشاور کی ایک سڑک پر ایک شخص کو اپنی خچر گاڑی پر سوار دیکھا جا سکتا ہے۔ اقوام متحدہ نے اس بار کی تھیم 'شہری ماحول میں بوڑھوں کے گزر بسر' رکھی ہے۔
گذشتہ ہفتے کا پاکستان

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنآئی اے اے ایف ایتھلیٹکس ورلڈ چمپیئن شپ 2019 میں میاں چنوں سے تعلق رکھنے والے واحد پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے سنیچر کو جیولن تھرو میں نیا قومی ریکارڈ قائم کیا ہے۔ انھوں نے یہ ریکارڈ 81.52 میٹر کی تھرو پھینک کر قائم کیا تاہم وہ فائنل راؤنڈ تک رسائی حاصل نہیں کر سکے۔
گذشتہ ہفتے کا پاکستان

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنسمندری سیپ سے آرائش کا ساز و سامان بنانا زمانۂ قدیم سے رائج ہے۔ کراچی کے کلفٹن ساحل پر سیپ سے بنے آرائشی سامان فروخت کے لیے رکھے ہیں جن پر انگریزی حروف پینٹ کیے گئے ہیں۔
گذشتہ ہفتے کا پاکستان

،تصویر کا ذریعہAFP/Getty Images

،تصویر کا کیپشنون ڈے سیریز میں کامیابی کے بعد پاکستان کے حوصلے بلند تھے لیکن قذافی سٹیڈیم لاہور میں شائقین کی بڑی تعداد نے سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کی شکست ہی دیکھ پائی۔ اس تصویر میں شائقین سکیورٹی چیک پوائنٹ سے گزر رہے ہیں
گذشتہ ہفتے کا پاکستان

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنافغان حکومت نے پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے طالبان کے وفد کو دیے گئے ’پروٹوکول‘ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے دورے افغان امن عمل کے لیے سود مند ثابت نہیں ہو سکتے
گذشتہ ہفتے کا پاکستان

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنعالمی یوم اساتذہ کے موقعے پر پیشاور میں ایک استانی بچوں کو پڑھا رہی ہیں۔ دنیا میں پانچ اکتوبر کو بچوں، نوجوانوں اور بالغوں کی تعلیم میں اساتذہ کے کردار کی اہمیت ظاہر کرنے کے لیے یوم اساتذہ منایا گیا
گذشتہ ہفتے کا پاکستان

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنپاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہ انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر کی صورت حال کے حوالے سے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں پایا جانے والا کرب سمجھ سکتے ہیں مگر لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پار کرنا انڈین بیانیے کو مضبوط کرنے کے مترادف ہو گا۔
گذشتہ ہفتے کا پاکستان

،تصویر کا ذریعہAFP/Getty Images

،تصویر کا کیپشنپاکستان کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کو کراچی میں کھیلے جانے والے میچ میں شکست دے کر تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں دو صفر سے شکست دے دی۔