PashtunCultureDay# :بلوچستان میں پشتون ثقافت کا عالمی دن تصاویر میں

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اور دیگر علاقوں میں پشتون ثقافت کے دن کی مناسبت سے مختلف تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔

پشتون کلچر ڈے
،تصویر کا کیپشنمرکزی تقریب کوئٹہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے سبزہ زار پر منعقد ہوئی جس میں لوگ ڈھول کی تھاپ پر روایتی پشتو رقص اتنڑ کرتے نظر آئے
پشتون کلچر ڈے
،تصویر کا کیپشناس دن کی مناسبت سے لوگوں نے روایتی لنگی باندھنے کے علاوہ روایتی لباس بھی زیب تن کیے ہوئے تھے
پشتون کلچر ڈے
،تصویر کا کیپشنکوئٹہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے سبزہ زار پر پشتو ثقافتی خیمہ(کژدئی) بھی لگایا گیا تھا
پشتون کلچر ڈے
،تصویر کا کیپشنثقافتی خیمہ اور اس میں پرانے زمانے میں استعمال ہونے والی دیگر اشیا لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی رہیں
پشتون کلچر ڈے
،تصویر کا کیپشنثقافتی خیمے میں پرانے زمانے میں استعمال ہونے والے لکڑی کے کاسے (برتن) بھی رکھے گئے تھے
پشتون کلچر ڈے
،تصویر کا کیپشنپرانے زمانے میں پانی کو ٹھنڈا کرنے کے لیے استعمال ہونے والے مشکیزوں کے علاوہ دیگر اشیا بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز رہیں