گذشتہ ہفتے کا پاکستان تصاویر میں

پاکستان میں گذشتہ ہفتے پیش آنے والے چند اہم واقعات کی تصویری جھلکیاں

وزیر اعظم عمران خان دورہ چین

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنپاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے گذشتہ ہفتے چین کا دورہ کیا جہاں ان کی ملاقات صدر شی جن پنگ سے ہوئی۔ اپنے دورے میں ایک خطاب کے دوران عمران خان کا کہنا تھا ’چین نے کبھی بھی پاکستان کی مدد کے عوض کسی ایسی چیز کا مطالبہ نہیں کیا جو پاکستان کے قومی مفاد کے خلاف ہو اور اس نے پاکستان کی مدد بغیر کسی شرط کے کی ہے۔‘
نواز شریف
،تصویر کا کیپشنلاہور کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں نواز شریف نے آزادی مارچ کی مکمل حمایت کا اعلان کیا اور کہا ’جتنے مرضی ہتھکنڈے استعمال کر لیں نہ پہلے جھکے، نہ اب جھکیں گے۔‘
سری لنکا بمقابلہ پاکستان

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنسری لنکا نے پاکستان کو لاہور میں تین میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست دی اور وائٹ واش مکمل کیا۔ مہمان ٹیم نے توقعات کے برعکس زبردست کھیل پیش کیا اور ٹی ٹوئنٹی کی عالمی نمبر ون ٹیم کو کسی بھی میچ میں سبقت حاصل کرنے نہ دی۔
جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنپاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے آزادی مارچ کو پولیس کی جانب سے روکا گیا اور انھیں لائن آف کنٹرول عبور کرنے نہ دی گئی۔ تصویر میں جسکول کے مقام پر ان مظاہرین کو دیکھا جا سکتا ہے۔
ڈینگی

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنملک کے کئی شہروں میں ڈینگی کے مریضوں میں اضافہ ہوا ہے تاہم اس کی روک تھام کے لیے حکومتی سطح پر کوششیں جاری ہیں۔ ماہرین صحت کے مطابق ڈینگی پھیلانے والے مچھروں کے انڈوں اور لاروے کی پرورش صاف اور ساکت پانی میں ہوتی ہے جس کے لیے موافق ماحول عام گھروں کے اندر موجود ہوتا ہے۔
معاشی حالات

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنسنیچر کو مشیرِ خزانہ عبدالحفیظ شیخ اور چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے اسلام آباد میں ایک مشترکہ پریس بریفنگ میں ملک کے معاشی حالات کے بارے میں آگاہ کیا۔ اس موقع پر مشیرِ خزانہ کا کہنا تھا کہ مالی سال 20۔2019 کے پہلے کواٹر کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 9 ارب ڈالر سے کم ہو کر 7۔5 ارب ڈالر پر آنے سے 35 فیصد تک کم ہو چکا ہے۔