کرتارپور راہداری کا افتتاح تصاویر میں

پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان نے نو نومبر 2019 کو کرتارپور راہداری کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ہزاروں یاتریوں نے سکھ مذہب کے مقدمات کی زیارت کی۔

کرتارپور راہداری

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنایک انڈین اہلکار کرتارپور راہداری کے ذریعے پاکستان جانے والے یاتریوں کی دستاویزات چیک کر رہا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ سکھ مذہب کے بانی، گرو نانک سنہ 1522 میں کرتارپور آئے تھے اور اپنی زندگی کے آخری 18 برس انھوں نے یہیں بتائے تھے۔ یہ مانا جاتا ہے کہ جس جگہ گرو نانک دیو کا انتقال ہوا تھا وہیں پر گوردوارا تعمیر کیا گیا تھا
کرتارپور راہداری

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنسکھ یاتری پاکستان میں داخل ہونے پر مذہبی نعرے بلند کر رہے ہیں۔ آج 9 نومبر 2019 کو کرتارپور راہداری کا افتتاح کیا گیا جس کے ذریعے دنیا بھر سے سکھ افراد گورودوارہ کرتارپور صاحب آ سکتے ہیں
کرتارپور راہداری

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنسکھ یاتری گورودوارہ کرتارپور میں داخلے کے لیے قطار میں کھڑے ہیں۔ انڈیا اور پاکستان کے درمیان معاہدے کے تحت کسی بھی مذہب سے منسلک انڈین شخص بغیر ویزا کے کرتارپور جا سکتا ہے
کرتارپور راہداری
،تصویر کا کیپشنگورودوارہ کرتارپور صاحب کا بیرونی منظر۔ روزانہ 5000 یاتری اس راہداری کو استعمال کرتے ہوئے پاکستان آ سکتے ہیں
کرتارپور راہداری
،تصویر کا کیپشنکرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب کے موقعے پر مہمانوں کے بیٹھنے کے لیے تکیے لگائے گئے۔ افتتاحی تقریب میں انڈیا کے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ، نوجوت سنگھ سدھو اور اداکار سنی دیول سمیت بڑی تعداد میں سکھ یاتری موجود تھے
کرتارپور راہداری
،تصویر کا کیپشنسکھ یاتری گورودوارہ کرتارپور صاحب میں اپنے مذہب کی مقدسات کی زیارت کر رہے ہیں۔ مانا جاتا ہے کہ سکھ مذہب کے بانی بابا گرونانک نے اپنی زندگی کے آخری ایام یہیں گزارے تھے
کرتارپور راہداری

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنپاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ کرتارپور سرحد کھول کر سکھوں کے دل خوشیوں سے بھر دیے ہیں
کرتارپور راہداری
،تصویر کا کیپشنسکھ یاتری افتتاحی تقریب میں رہنماؤں کی تقاریر سن رہے ہیں۔ راہداری استعمال کرنے کی فیس 20 ڈالر ہے البتہ وہ یاتری جو نو یا 12 نومبر کو جائیں گے ان کے لیے کوئی فیس نہیں ہے۔ یاد رہے کہ 12 نومبر گرو نانک جی کی 550ویں یوم پیدائش ہے۔
کرتارپور راہداری
،تصویر کا کیپشنگورودوارہ کرتارپور صاحب کی از سرِ نو تعمیر کی گئی ہے۔ یہ سکھ مذہب کے مقدس ترین مقامات میں سے ایک جگہ ہے جس کے بارے میں مانا جاتا ہے کہ بابا گرونانک کا انتقال یہیں پر ہوا تھا
کرتارپور راہداری
،تصویر کا کیپشنگورودوارہ کرتارپور صاحب کی افتتاحی تقریب کے موقعے پر فضا میں غبارے چھوڑے جا رہے ہیں۔ دونوں ممالک کی حکومتوں نے اپنی اپنی طرف راہداری کی تیاری کے لیے رقم خرچ کی ہے