گذشتہ ہفتے کا پاکستان تصاویر میں

پاکستان میں گذشتہ ہفتے پیش آنے والے چند اہم واقعات کی تصویری جھلکیاں پیش کی جا رہی ہیں۔

ڈالر

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنرواں ہفتے پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ عام خیال یہی ہے کہ پاکستان میں ڈالر کی قدر میں اضافے اور اس کی اوپن مارکیٹ میں عدم دستیابی کا براہِ راست تعلق بین الاقوامی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کے ساتھ قرض کے حصول کے لیے حال ہی میں طے پانے والے معاہدے سے ہے۔
خادم

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنصوبہ پنجاب کی لاہور ہائی کورٹ نے مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان کے رہنماؤں خادم حسین رضوی اور پیر افضل قادری کی درخواست ضمانتوں پر فیصلہ سناتے ہوئے ان کی ضمانت منظور کر لی جس کے بعد 16 مئی کو علامہ خادم حسین رضوی کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا۔
رمضان

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنرمضان کے موقع پر صوبہ سندھ کے شہر حیدرآباد کی ایک فیکٹری میں مزدور پھینیاں بنانے میں صروف ہے۔ پھینیوں کا شمار رمضان کی مقبول ڈشز میں کیا جاتا ہے۔
یومِ نکبہ

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنیومِ نکبہ کی 71ویں برسی کے موقع پر کراچی میں شعیہ افراد کی طرف سے ریلی نکالی گئی۔
گوادر

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنپاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں فائیو اسٹار ہوٹل ’پرل کانٹیننٹل‘ پر بلوچ علیحدگی پسندوں کے حملے میں تین حملہ آوروں سمیت آٹھ افراد ہلاک ہوگئے۔
پاکستان

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنپاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے سوشل میڈیا پر انسدادِ پولیو مہم کے خلاف مواد شائع کرنے والے 174 اکاؤنٹس بند کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ حالیہ انسدادِ پولیو مہم کے دوران پھیلنے والی افواہوں سے اس مہم پر بہت منفی اثر پڑا اور اب یہ تعطل کا شکار ہے۔
حافظ عبدل الرحمان مکی

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنصوبہ پنجاب میں پولیس نے کالعدم مذہبی تنظیم جماعت الدعوۃ کے شعبہ سیاسی و خارجی امور کے سربراہ حافظ عبدالرحمان مکی کو حراست میں لینے کے بعد جیل منتقل کر دیا۔