گذشتہ ہفتے کے پاکستان کی تصویری جھلکیاں

بابا گرو نانک کی 481 ویں برسی کی تقریبات سے لے کر حیدرآباد میں ضبط کی جانے والی شراب اور کراچی میں مسافر وین کو پیش آنے والے حادثے کے متعلق خبروں تک، گذشتہ ہفتے پاکستان میں پیش آنے والے واقعات کی تصویری جھلکیاں۔

کراچی

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنصوبہ سندھ کے شہر کراچی میں سپر ہائی وے نوری آباد کے قریب مسافر وین کو پیش آنے والے حادثے میں کم از کم 12 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں
کراچی

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنایک پاکستانی کاریگر جنوبی بندرگاہی شہر کراچی کے شپ یارڈ میں کشتی بنا رہے ہیں۔ اس شپ یارڈ میں مقامی اور غیر ملکی گاہکوں کے لیے کشتیاں بنانے کے علاوہ ان کی مرمت بھی کی جاتی ہے
سکول

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنرواں ہفتے حکومتِ پاکستان نے مزید سکول کھولنے کے علاوہ کورونا ویکسین کے ٹرائل کے آغاز کا اعلان بھی کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت اور کووڈ 19 کے فوکل پرسن ڈاکٹر فیصل سلطان کے مطابق پاکستان ان گنے چنے ممالک میں شامل ہو گیا ہے جہاں کورونا وائرس کے علاج کے لیے ویکسین کے ٹرائل کا آغاز ہو چکا ہے
حیدرآباد

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنحیدرآباد، سندھ میں کسٹم حکام ضبط کی گئی شراب دکھا رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان میں غیر ملکی مشن نے وزارت خارجہ کی جانب سے مختص کیے گئے کوٹے سے زیادہ مقدار میں شراب درآمد کر لی تھی، جسے اسلام آباد لے جاتے ہوئے کسٹم حکام نے ضبط کر لیا
گرونانک

،تصویر کا ذریعہEvacuee trust property board

،تصویر کا کیپشنرواں ہفتے باباگورونانک دیوجی کی 481 ویں برسی کے سلسلے میں تین روزہ تقریبات کرتارپور کے گوردوارہ دربارصاحب میں منگل کو اختتام پذیر ہوئیں جن میں ہزاروں سکھ شریک ہوئے
کراچی

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنکراچی میں فلسطین فاؤنڈیشن کے حامی اسرائیل، متحدہ عرب امارات اور بحرین کے درمیان تعلقات معمول پر آنے کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرے میں شامل ہیں
پولیس

،تصویر کا ذریعہKP POLICE

،تصویر کا کیپشنرواں ہفتے شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں لیڈی ہیلتھ ورکر ناہیدہ کے قتل کے خلاف ان کے علاقے سے لے کر سوشل میڈیا تک احتجاج کیا گیا۔ پولیس کے مطابق ناہیدہ کو دن دیہاڑے ایک شاہراہ پر نامعلوم افراد نے گولی مار کر قتل کر دیا تھا