گذشتہ ہفتے کے پاکستان کی تصویری جھلکیاں

عید الاضحیٰ کے لیے جانوروں کی خریداری سے لے کر کراچی میں شادی ہال مالکان کے احتجاج اور ہاتھی کاون کی کمبوڈیا منتقلی کے متعلق خبروں تک، گذشتہ ہفتے پاکستان میں پیش آنے والے واقعات کی تصویری جھلکیاں۔

پ

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنعید الاضحیٰ سے قبل کراچی کی ایک مویشی منڈی میں قربانی کے جانور فروخت کیے جا رہے ہیں۔ پاکستان میں عید الاضحیٰ کے موقع پر جانوروں کی قربانی کے لیے مویشی منڈی سے جانور کی خرید کو ترجیح دی جاتی ہے۔ لیکن اس بار کورونا وائرس کے باعث آن لائن خریداری اور بکنگ بھی دیکھنے کو مل رہی ہے۔
کراچی

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنشادی ہالوں اور ہاسٹلوں کے کارکنان نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ انھیں اپنے کاروبار دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دی جائے۔ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے رواں برس مارچ سے ملک بھر کے شادی ہال اور ہاسٹلز بند ہیں۔
کاون

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنوفاقی حکومت نے مرغزار چڑیا گھر کے ہاتھی کاون کو عدالتی حکم پر کمبوڈیا منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پاکستان کے وزیر موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم اسلام آباد کے چڑیا گھر میں ایک باڑ کے پیچھے سے کاون کو دیکھ رہے ہیں۔
کراچی

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنآبادی کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں جمعے کے روز ہونے والی بارش نے شہری نظام درہم برہم کردیا ہے۔
ڈیم

،تصویر کا ذریعہ@pid_gov

،تصویر کا کیپشنپاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے گلگت بلتستان میں دیامر بھاشا ڈیم کا سنگِ بنیاد رکھا
کراچی

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنمحکمہِ صحت کے کارکن کراچی کے مقامی باشندوں میں کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے نمونے جمع کر رہے ہیں۔ پاکستان میں اب تک دو لاکھ 63 ہزار سے زیادہ افراد میں اس مرض کی تصدیق ہوئی ہے۔
مدرسہ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنپاکستان میں دینی مدارس کے سب سے بڑے امتحانی بورڈ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے تحت سالانہ امتحانات منعقد ہوئے۔ اس موقعے پر وفاق المدارس کے صوبائی ناظم مولانا حسین احمد کا کہنا تھا کہ ’وفاق المدارس نے مشکل حالات میں بھی امتحانات کے منظم اور مثالی نظم و ضبط کی روایت برقرار رکھی اور ایس اوپیز پر مکمل عمل درآمد کے ساتھ ملک بھر میں امتحانات منعقد کیے۔‘