گذشتہ ہفتے کا پاکستان تصاویر میں

پشاور میں گڑ بنانے کی صنعت، لاہور کی دھند میں سکول جانے والے بچوں سے لے کر پاکستان بنگلہ دیش سیریز کی تیاری تک، گذشتہ ہفتے پاکستان میں پیش آنے والے واقعات کی تصویری جھلکیاں۔

بنوں

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنپشتون تحفظ موومنٹ کے بنوں میں ہونے والے جلسے میں شریک ایک شخص۔ اس جلسے میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اور جبری گمشدگیوں اور بارودی سرنگوں کے خاتمے جیسے مطالبات کو دہرایا
کشمیر

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنایک کشمیری شخص اپنے گھر کی چھت سے برف ہٹا رہا ہے۔ پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں رواں ہفتے کے دوران شدید برف باری اور بارشوں کے نتیجے میں برفانی تودے گرنے سے کم سے کم 77 افراد ہلاک اور 56 زخمی ہو چکے ہیں
پشاور

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنپشاور میں مزدور سڑک کے کنارے براؤن شوگر سے گڑ تیار کر رہے ہیں۔ رقبے کے اعتبار سے پاکستان دنیا میں گنا پیدا کرنے والا دنیا کا چھٹا اور شوگر بنانے والا آٹھواں بڑا ملک ہے اور گنے کی آٹھویں نمبر پر سب سے زیادہ پیداوار کرتا ہے۔ تقریبا 1.1 ملین ہیکٹر پر گنے کی کاشت کی جاتی ہے جس سے 88 شوگر ملوں کو خام مال مہیا کیا جاتا ہے جن کی سالانہ کرشنگ صلاحیت 6.5 ملین ٹن سے زیادہ ہے۔ ٹیکسٹائل کے بعد چینی کی صنعت ملک کی زراعت پر مبنی دوسری بڑی صنعت ہے
دھند لاہور

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنپاکستان کے مختلف شہر شدید سردی اور دھند کی لپیٹ میں ہیں۔ یہاں لاہور کے چند بچے شدید سردی اور دھند کے دوران موٹرسائیکل پر سکول جا رہے ہیں
لاہور

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنبنگلہ دیش کے خلاف ٹی 20 کرکٹ سیریز سے قبل لاہور کے قذافی کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستانی کرکٹرز گرم جوشی کے ساتھ تربیتی کیمپ میں حصہ لے رہے ہیں
پشاور

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنصوبہ خیبر پختونخوا کے شہر پشاور میں شدید برف باری اور برفانی تودوں کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کے لیے دعا اور شمعیں روشن کی گئیں
بارش

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنپشاور کے نواح میں ایک شخص سائیکل کے ساتھ چلتے ہوئے ایک چھتری کےذریعے خود کو بارش سے بچا رہا ہے
جان زئی

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنبلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے شمال مشرق میں خانوزئی کے علاقے میں شدید برف باری کے بعد مقامی باشندے پانی کے تلاش میں برتن لیے چل رہے ہیں