گذشتہ ہفتے کا پاکستان تصاویر میں

بلوچستان کے ساحلی علاقے جیونی سے ملنے والی مردہ وہیل سے لے کر حیدر آباد میں سرکنڈوں سے بنائی جانے والی اشیا، پاکستان میں گذشتہ ہفتے پیش آنے والے اہم واقعات کی تصویری جھلکیاں۔

کراچی

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنخواتین کو سفر کے معاملے میں خودمختار بنانے کی غرض سے صوبہ پنجاب سے شروع ہونے والے ’ویمن آن ویلز‘ کے منصوبے کا کراچی میں بھی آغاز کیا گیا ہے۔ ویمن آن ویلز کے تحت خواتین کو موٹر سائیکل چلانے کے ساتھ ساتھ ہراسانی سے نمٹنے اور اپنی حفاظت کرنے کی تربیت بھی دی جائے گی۔
موڑا

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنصوبہ سندھ کے شہر حیدر آباد میں سڑک کے کنارے مزدور سرکنڈوں سے موڑے اور چکیں بنا رہے ہیں۔
سپریم کورٹ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنرواں ہفتے پاکستان کی سپریم کورٹ نے پاکستان کی برّی فوج کے سربراہ کی مدت ملازمت کے حوالے سے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے جنرل قمر جاوید باجوہ کو مشروط توسیع دینے کا اعلان کیا ہے۔
ٹماٹر

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنہمسایہ ممالک سے ٹماٹروں کی درآمد کے ساتھ پاکستان میں جاری ٹماٹروں کا بحران تقریباً ختم ہونے کو ہے۔ لاہور کی ایک سبزی منڈی میں مزدور درآمد شدہ ٹماٹروں کو کریٹ میں لگا رہے ہیں۔
وہیل

،تصویر کا ذریعہWWF

،تصویر کا کیپشنبلوچستان کے ساحلی علاقے جیونی سے ایک عظیم الجثہ وہیل مردہ حالت میں ملی ہے۔ ماحولیات کے بقا کے لیے کام کرنے والے ادارے ڈبلیو ڈبلیو ایف کے مطابق 31 فٹ لمبی وہیل کی ہلاکت ماہی گیروں کی جانب سے بچھائے گئے ایک جال میں پھنسنے کے باعث واقع ہوئی ہے۔
اسلام آباد

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنپاکستان کے کم از کم 28 شہروں میں ہو نے والے طلبا یکجہتی مارچ میں طالب علم اور نوجوان اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کرتے سڑکوں پر نکل آئے۔ اسلام آباد میں ہونے والے مظاہرے کے دوران طالبات نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے ہیں۔
لاہور سبزی منڈی

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنسردیوں کی آمد کے ساتھ لاہور کی ایک فروٹ منڈی میں ہر طرف کینو اور سنترے نظر آ رہے ہیں۔