گذشتہ ہفتے کا پاکستان تصاویر میں

پاکستان میں گذشتہ ہفتے پیش آنے والے چند اہم واقعات کی تصویری جھلکیاں۔

عمران خان

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنپاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان نے 27 ستمبر کو اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کیا۔ اس چار نکاتی تقریر میں انھوں نے موسمیاتی تبدیلی، منی لانڈرنگ، اسلاموفوبیا اور کشمیر کے مسئلے پر بات کی
عمران

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنپاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر ملتان کی ماڈل عدالت نے 2016 میں ماڈل اور اداکارہ قندیل بلوچ کے مقدمۂ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے مرکزی ملزم اور مقتولہ کے بھائی محمد وسیم کو عمرقید کی سزا سنائی
بحریہ

،تصویر کا ذریعہ@SHARIQRIAZ2

،تصویر کا کیپشناسلام آباد میں واقع بحریہ یونیورسٹی میں ایک 23 سالہ طالبہ حلیمہ امین کی ہلاکت کے بعد طلبہ نے یونیورسٹی کی انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق بحریہ یونیورسٹی میں سیکنڈ ایئر کی طالبہ حلیمہ امین جمعرات کو مبینہ طور پر کیمپس کی ایک زیرِتعمیر عمارت کی چوتھی منزل سے گر کر ہلاک ہوئیں
آئی ایل ایف

،تصویر کا ذریعہAsma Mansoor

،تصویر کا کیپشناسلام آباد میں چھٹے اسلام آباد ادبی میلے کا آغاز 27 ستمبر کو ہوا جس میں ملک بھر کی صحافتی اور ادبی شخصیات نے شرکت کی۔ اس تین روزہ میلے میں کتابوں کے سٹال بھی لگائے گئے
بیل گاڑیوں کی دوڑ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنپاکستان کے شہر فیصل آباد میں بیل گاڑیوں کی روایتی دوڑ کے خوبصورت مناظر۔ اس مقابلے میں صوبے بھر سے کسان اور زمیندار انعام حاصل کرنے اور نام بنانے کے لیے اپنے تیز ترین بیل لے کر آتے ہیں
فیشن

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنپاکستان کے شہر لاہور میں منعقدہ فیشن شو میں بدلتے موسم کے لحاظ سے ماڈلز نت نیے ملبوسات کی نمائش کر رہے ہیں۔ شائقین کی بڑی تعداد نے فیشن ڈیزائنرز کے کام کو سراہا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنکراچی میں 10 سال بعد سری لنکا اور پاکستان کے درمیان ہونے والا پہلا بین الاقوامی ایک روزہ میچ بارش کی نذر ہو گیا۔ کراچی میں بارشوں کے غیرمعمولی سلسلے کے پیشِ نظر اتوار کو کھیلے جانے والا دوسرا ون ڈے میچ سوموار تک ملتوی کر دیا گیا ہے
زلزلہ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنپاکستان کے زیرانتظام کشمیر، دارالحکومت اسلام آباد اور پنجاب کے کئی علاقوں سمیت پاکستان کے بالائی حصوں میں 24 ستمبر کی سہ پہر آنے والے 5.8 شدت کے زلزلے میں کم از کم 38 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ اس زلزلے سے سب سے زیادہ تباہی پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کے شہر میرپور اور اس کے گرد و نواح میں ہوئی