گذشتہ ہفتے کے پاکستان کی تصویری جھلکیاں

پاکستان میں گذشتہ ہفتے پیش آنے والے چند اہم واقعات کی یہاں تصویری جھلکیاں پیش کی جا رہی ہیں۔

کمشیر آور

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنجمعے کو ’کشمیر آور‘ کے نام سے پاکستان بھر میں ریلیاں نکالی گئیں اور تقریبات منعقد کی گئیں۔ اس کی مرکزی تقریب اسلام آباد میں وزیرِ اعظم ہاؤس میں منعقد کی گئی جہاں وزیرِ اعظم عمران خان نے عوام سے خطاب کیا۔ ایوانِ وزیرِ اعظم کو پاکستان اور اس کے زیرِ انتظام کشمیر کے پرچموں سے سجایا گیا تھا۔
شاہ محمود قریشی

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنپاکستان کے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے انڈیا کو مذاکرات کی مشروط پیشکش کی ہے۔ بی بی سی اردو کو دیے انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ پاکستان کو دو طرفہ مذاکرات پر کوئی اعتراض نہیں جبکہ کسی تیسرے فریق کی معاونت یا ثالثی کو بھی خوش آمدید کہا جائے گا۔ شاہ محمود قریشی نے فوری طور پر انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر میں کرفیو ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔
ثنا خان

،تصویر کا ذریعہFACEBOOK/SANA-KHAN

،تصویر کا کیپشنجمعے کو خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں ایک گلوکارہ اور رقاصہ ثنا خان کے قتل کا واقعہ پیش آیا ہے۔ پولیس کے مطابق سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کے علاقے بنڑ میں لڑکی کے بھائی نے چھریوں کے وار سے ہلاک کیا تاہم اس بارے میں مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
پاکستان قرضے اور تجارت

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنپاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا پہلا مالی سال مکمل ہونے کے بعد پاکستان پر قرضوں اور واجبات کا بوجھ 29.9 ٹریلین روپے سے بڑھ کر 40.2 ٹریلین روپے تک پہنچ گیا ہے۔ معاشی مشکلات کے پیش نظر گذشتہ ہفتے سٹاک مارکیٹ اور کاروباری سرگرمیاں متاثر رہیں۔
ریلوے سٹیشن لاہور

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنپاکستان کے مختلف شہروں میں انسداد پولیو مہم چلائی گئی۔ اسی سلسلے میں ایک خاتون لاہور کے ریلوے سٹیشن پر ایک بچے کو پولیو کے قطرے پلا رہی ہیں۔ پاکستان کا شمار افغانستان اور نائجیریا سمیت ان ممالک میں ہوتا ہے جو اب تک اس مرض سے متاثر ہیں۔
مصباح الحق

،تصویر کا ذریعہPCB

،تصویر کا کیپشنپاکستان کرکٹ بورڈ نے ملک میں نیا ڈومیسٹک سٹرکچر متعارف کروایا ہے جس میں 16 ریجنز کو چھے کرکٹ ایسوسی ایشن میں ضم کر دیا ہے۔ بورڈ کے مطابق ان اصلاحات سے کھلاڑی تمام فارمیٹس میں تسلسل سے پرفارم کر سکیں گے۔