برازیل اور جنوبی امریکہ کے دوسرے ممالک کو متاثر کرنے والی آگ

2019 میں جنوری سے اگست کے دوران برازیل میں جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات میں گذشتہ برس کے مقابلے میں 84 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس وجہ سے گذشتہ چھ برس کے دوران سب سے زیادہ نقصانات کے دعوے سامنے آئے ہیں۔ جنوبی امریکہ کے دیگر ممالک جیسے کہ بولیویا اور پیراگوائے بھی آگ سے متاثر ہوئے ہیں۔

برازیل

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشننیشنل سپیس ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے مطابق جنوری سے اگست 2019 کے دوران برازیل میں جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات میں گذشتہ برس کے مقابلے میں 84 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ جنوبی امریکہ کے دیگر ممالک جیسے کہ بولیویا اور پیراگوائے بھی آگ سے متاثر ہوئے ہیں۔
Devastación en Brasilia causada por los incendios forestales que sufre Brasil.

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشننیشنل انسٹیٹوٹ فار سپیس ریسرچ کے مطابق برازیل کے نصف سے زیادہ جنگلات ایمیزون میں واقع ہیں
Imagen satelital de la NASA de los incendios en los estados brasileños de Amazonas, Pará, Rondonia y Mato Groso, del 13 de agosto.

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشناگرچہ برازیل بھر میں آتشزردگی کے ریکارڈ واقعات پیش آئے ہیں تاہم ناسا کے مطابق ایمیزون کے گھنے جنگلات کو جہاں کثرت سے بارشیں ہوتی ہیں دیگر برسوں کی نسبت کم آگ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ امریکہ کی خلائی ایجنسی کی اس سیٹیلائٹ تصویر میں 13 اگست کو برازیل کی ریاستوں ایمیزوناس، پیر، رونڈونیا اور ماتوگروسو میں آگ لگی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔
Incendio en la Amazonía brasileña.

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنکچھ ماہرین ماحولیات برازیل کے صدر بولسنارو کو کاشتکاروں کو کھیتوں کی جگہ کے حصول کے لیے ایمیزون کے جنگلات کی کٹائی کی ترغیب دینے کا الزام لگاتے ہیں۔ بولسنارو کا خیال ہے کہ کچھ این جی اوز نے اس اقدام سے ان کی حکومت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے۔
Un hombre trabaja en una granja en Irandula, estado de Amazonas, Brasil, el 20 de agosto.

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنایمیزون میں لگی آگ دنیا بھر میں ٹوئٹر #prayforAmazon یا ایمیزون کے لیے دعا کے ہیش ٹیگ کے تحت سب سے زیادہ تبصرہ کیا جانے والا موضوع بن گیا۔
Troncos quemados en la región amazónica.

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشندنیا کے سب سے زیادہ بارشوں والے جنگلات یعنی ایمیزون میں دس لاکھ مقامی قبائلی رہتے ہیں۔ یہاں پودوں اور جانوروں کی 30 لاکھ اقسام پائی جاتی ہیں۔
Helicóptero luchando contra el fuego en Bolivia.

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنمشرقی بولیویا میں واقع سانتا کروز کے علاقے میں تین ہفتوں کے دوران لگ بھگ 500،000 ہیکٹر جنگل اور گھاس کے میدانوں میں آگ لگی۔
Santa Cruz, Bolivia.

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنپولیویا کے حکام نے وضاحت کی ہے کہ آگ ’چاکیو‘ یا کاشت کے لیے زمین تیار کرنے اور پودوں کو نذر آتش کرنے کے عمل کی وجہ سے لگی۔
Santa Cruz, Bolivia.

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنسانتا کروز کے حکام نے بولیویا کے علاقے میں لگی آگ کو ’محکمہ جاتی تباہی‘ کے طور پر بیان کیا۔ پیرو میں گذشتہ ماہ بھی 98 جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات پیش آئے تھے۔