یونان کے جنگلات میں آتشزدگی سے تباہی

یونان کے جنگلات میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں حکام کے مطابق 60 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

یونان

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنیونان میں حکومت کا کہنا ہے کہ جنگلات میں لگنے والی آگ اب دیگر علاقوں میں بھی پھیلنے لگی ہے جس کے بعد حکام نے بین الاقوامی امداد طلب کی ہے۔
یونان

،تصویر کا ذریعہLightRocket

،تصویر کا کیپشنآگ بجھانے کے عملے کے سینکڑوں کارکن جنگل میں لگنے والی اس آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ دارالحکومت ایتھنز کے آس پاس کے علاقوں میں رہنے والے اپنے گھروں کو چھوڑ کر جا رہے ہیں۔
یونان

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنحکام کے مطابق پیر کو بھڑکنے والی اس آگ کے نتیجے میں اب تک 60 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 16 بچوں سمیت 104 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں 11 کی حالت تشویش ناک ہے۔
یونان

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنسب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں کے رہائشیوں کو آگ کے شعلوں سے بچانے کے لیے سمندر کے راستے وہاں سے نکالا گیا۔
یونان

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنسوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی ویڈیو میں متاثرہ عمارتوں، دھویں سے بھرا آسمان اور لوگوں کو اپنی گاڑیاں چھوڑ کر بھاگتے دیکھا جا سکتا ہے۔
یونان

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنیونان کے وزیراعظم ایلیکسس تسیپراس نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ ’ہم اس آگ پر قابو پانے کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائیں گے۔‘
یونان

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنحکام کا کہنا ہے کہ ان دس سیاحوں کی تلاش کے لیے بھی آپریشن جاری ہے جو آگ سے بچنے کے لیے کسی کشتی پر سوار ہو گئے تھے۔