تصاویر: چلی کے جنگلات شدید آگ کی لپیٹ میں

جنوب امریکی ملک چلی کے جنگلات میں لگنے والی حالیہ تاریخ کی سب سے خطرناک آگ تصاویر میں۔

چلی

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنجنوب امریکی ملک چلی کے جنگلات میں لگنے والی حالیہ تاریخ کی سب سے خطرناک آگ پر قابو پانے کے لیے مزید بین الاقوامی امداد پہنچنا شروع ہوگئی ہے۔
چلی

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنسانتا اولگا نامی قصبہ اس آگ کے نتیجے میں مکمل تباہ ہو چکا ہے۔
چلی

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنچلی کے زیادہ تر مرکزی علاقوں میں بھڑکنے والی آگ میں شدت تیز ہواؤں کے باعث پیدا ہوئی۔
چلی

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنسانتا اولگا میں اب تک 1000 کے قریب مکانات زمین بوس ہو چکے ہیں۔
چلی

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنروس کی جانب سے ایک سپر ٹینکر طیارہ بھیجا گیا ہے جس میں کئی ٹن پانی لے جانے کی صلاحیت موجود ہے۔
چلی

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشننیشنل فوریسٹری کاپریشن کا کہنا ہے کہ آگ پانچ لاکھ 88 ہزار ایکڑ تک پھیلی ہوئی ہے اور مزید پھیل رہی ہے۔
چلی

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشناب تک چھ ہزار کے قریب افراد بہ حفاظت علاقہ چھوڑنے میں کامیاب ہو سکے ہیں۔
چلی

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنجنگلات میں لگنے والی اس شدید آگ کے باعث پھنسے افراد کی مدد کرنے والے فائر فائٹر عملے کے پانچ ارکان بھی ہلاک ہوئے۔