کشمیر آور: انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر سے یکجہتی کے لیے پاکستان میں ریلیاں

وزیرِ اعظم عمران خان کے اعلان کے مطابق جمعے کو پاکستان بھر میں ریلیاں نکالی گئیں اور تقریبات منعقد کی گئیں۔ ان عوامی اجتماعات کی تصویری جھلکیاں ملاحظہ کیجیے۔

کشمیر
،تصویر کا کیپشنجمعے کو کشمیر آور کی مرکزی تقریب اسلام آباد میں وزیرِ اعظم ہاؤس میں منعقد کی گئی جہاں وزیرِ اعظم عمران خان نے عوام سے خطاب کیا۔ اس موقع پر ایوانِ وزیرِ اعظم کو پاکستان اور اس کے زیرِ انتظام کشمیر کے پرچموں سے سجایا گیا تھا
کشمیر
،تصویر کا کیپشنکوئٹہ میں خواتین وکلاء جمعے کو کشمیر آور کے سلسلے میں نکالی گئی ایک ریلی میں شریک ہیں
کشمیر
،تصویر کا کیپشنلاہور میں داتا دربار کے قریب ایک ریلی کا منظر جس میں لوگوں نے پاکستان اور اس کے زیرِ انتظام کشمیر کے پرچم اٹھا کر مارچ کیا
کشمیر
،تصویر کا کیپشنصوبہ بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ میں بھی انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر کے عوام سے یکجہتی کے اظہار کے لیے ٹریفک روکی گئی
کشمیر
،تصویر کا کیپشنپاکستان کے روایتی ٹرک آرٹ سے مزین جیپ بھی اسلام آباد میں کشمیر آور کے سلسلے میں نکالی گئی ریلی میں عوام کی توجہ کا مرکز بنی رہی
کشمیر
،تصویر کا کیپشنلاہور کی مال روڈ پر لوگ جمعے کو کشمیر آور کے موقع پر انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر کے لوگوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے جمع ہیں
کشمیر
،تصویر کا کیپشنلاہور ہائی کورٹ میں وکلا انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر کے عوام کی حمایت میں عدالتی احاطے میں جمع ہوئے۔ جمعے کو ملک بھر کی طرح لاہور کے مختلف علاقوں میں بھی کشمیر آور کے سلسلے میں ریلیاں نکالی گئیں اور احتجاجی مظاہرے کیے گئے
کشمیر
،تصویر کا کیپشناسلام آباد میں خواجہ سرا برادری انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر کے عوام سے یکجہتی کے لیے ریلی نکال رہی ہے
کشمیر
،تصویر کا کیپشناسلام آباد میں سکول کی طالبات کشمیر آور کے موقع پر ایک عوامی اجتماع میں شریک ہیں
کشمیر
،تصویر کا کیپشنصوبہ سندھ کے دار الخلافہ کراچی میں شارعِ فیصل پر جمعے کو عوام کی ایک بڑی تعداد انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر کے عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے جمع ہوئی
کشمیر
،تصویر کا کیپشنکراچی میں شارعِ فیصل پر ایک ریلی میں شریک لوگوں نے انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر کی حمایت میں پلے کارڈز اٹھا رکھے ہیں
کشمیر
،تصویر کا کیپشناسلام آباد میں ایک عمر رسیدہ شخص کھانے پینے کی اشیا اور کشمیر و پاکستان کے سٹیکر و بیج فروخت کر رہے ہیں
کشمیر
،تصویر کا کیپشنکوئٹہ میں پاکستان تحریکِ انصاف کی جانب سے نکالی گئی ایک ریلی۔ کوئٹہ میں دیگر مقامات پر ٹریفک بھی روکی گئی جبکہ مختلف جگہوں پر تقریبات منعقد کی گئں
کشمیر
،تصویر کا کیپشناسلام آباد میں طالبات شارعِ دستور پر انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر کی حمایت میں نکالی گئی ایک ریلی میں جمع ہیں
کشمیر
،تصویر کا کیپشنپاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کے شہر مظفرآباد میں بھی انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر کی حمایت میں کئی ریلیاں نکالی گئیں
کشمیر
،تصویر کا کیپشناسلام آباد میں فیصل مسجد کو جانے والی سڑک پر ٹریفک کو رکا ہوا دیکھا جا سکتا ہے جبکہ عقب میں فیصل مسجد نظر آ رہی ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں کشمیر آور کے سلسلے میں مرکزی تقریب وزیرِ اعظم ہاؤس میں منعقد کی گئی
کشمیر
،تصویر کا کیپشنلاہور میں انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر سے یکجہتی کے لیے نکالی گئی ایک ریلی میں شہری پلے کارڈز اور کشمیر و پاکستان کے پرچم لیے جمع ہیں