گذشتہ ہفتے کا پاکستان تصاویر میں

پاکستان میں گذشتہ ہفتے پیش آنے والے چند اہم واقعات کی تصویری جھلکیاں۔

شاہ محمود قریشی

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشندس ستمبر کو جنیوا میں اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے دعویٰ کیا کہ انڈیا ہتھیاروں کے زور پر اپنے زیرِ انتظام جموں و کشمیر میں مسلمانوں کو اقلیت میں تبدیل کرنا چاہتا ہے۔ اس تصویر میں وہ ایک چینی سفیر سے ہاتھ ملا رہے ہیں۔
خواتین کشمیر

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنلاہور میں خواتین کی جانب سے 13 ستمبر کو انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کی موجودہ صورتحال کے خلاف ریلی نکالی گئی۔ گذشتہ ایک ماہ سے زیادہ عرصے کے دوران کشمیر میں مواصلاتی نظام بندشوں کا شکار ہے جبکہ سڑکوں پر رکاوٹیں اور نیم فوجی اہلکار تعینات ہیں۔
عمران خان اور شاہد آفریدی

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنوزیراعظم عمران خان نے 13 ستمبر کو پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں ایک جلسۂ عام سے خطاب کیا جہاں ان کے ہمراہ کرکٹر شاہد آفریدی سمیت شوبز کی دنیا کے دیگر نام بھی موجود تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ نوجوان کنٹرول لائن کی جانب بڑھنا چاہتے ہیں لیکن یہ کام کب کرنا ہے اس کا فیصلہ وہ خود کریں گے۔
یوم عاشور

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنکوئٹہ میں یوم عاشور پر اہل تشیع مسلمان جلوس کے دوران نمازِ ظہرین ادا کر رہے ہیں۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی پاکستان بھر میں واقعہ کربلا کی یاد میں مذہبی عقیدت کے ساتھ ماتمی جلوس نکالے گئے۔
ڈینگی

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنپشاور میں ڈینگی کے کچھ مریض ہسپتال میں داخل ہیں جہاں ان کے رشتہ دار ان کی تیمادداری کر رہے ہیں۔ خیبرپختونخوا کے علاوہ سندھ اور پنجاب میں بھی ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔
قائد اعظم ٹرافی

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان کے ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹ قائد اعظم ٹرافی کے دوران نو ٹاس کے قانون کے تحت میچ کا آغاز ہوا اور بلوچستان کی ٹیم نے سندھ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ دوسری طرف پاکستان کرکٹ بورڈ نے وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد کو سری لنکا کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستانی کرکٹ ٹیم کا کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ بابر اعظم نائب کپتان ہوں گے۔