گذشتہ ہفتے کا پاکستان تصاویر میں

ملک بھر میں یومِ یکجہتیِ کشمیر کی تقریبات، لاہور میں مہنگائی کے خلاف ریلی سے لے کر گلت بلتستان میں آئس ہاکی تک، پاکستان میں گذشتہ ہفتے پیش آئے اہم واقعات کی تصویری جھلکیاں۔

ہنزہ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنگلگت بلتستان کی وادی ہنزہ میں بسنے والے بروشو اور واکھی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد آئس ہاکی کھیل رہے ہیں۔
ریلی

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشن5 فروری کو پاکستان میں انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیریوں سے یکجہتی کا دن منایا گیا۔ اس دن کی مناسبت سے پاکستان کے مختلف شہروں میں سیاسی اور مذہبی جماعتوں کی طرف سے احتجاجی جلسے جلوس منعقد کیے گئے اور سرکاری سطح پر تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔
تصویر

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنپاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 7 فروری سے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ اس سیریز پر اس سے قبل سوالیہ نشانات تھے تاہم بالآخر اس کا انعقاد تین مراحل میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ پنڈی ٹیسٹ اس سیریز کا دوسرا مرحلہ ہے۔
رکشہ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنپاکستان کے صوبہ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں مہنگائی کی بلند شرح اور اشیا خوردو نوش کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف رکشہ یونین کے ممبران کی جانب سے ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔
عائشہ زہری
،تصویر کا کیپشنصوبہ بلوچستان میں حالیہ کارروائی کے دوران منشیات میں استعمال ہونے والے کیمیکلز ضبط کرنے والی خاتون اسسٹنٹ کمشنر عائشہ زہری اپنی ٹیم کے ہمراہ۔ عائشہ کا الزام ہے کہ جب وہ برآمد شدہ مال لے کر تھانے پہنچیں تو حکام نے اسے قبضے میں لینے سے انکار کر دیا تاہم حکام نے اس بات کی تردید کی ہے۔
شادی

،تصویر کا ذریعہINSTAGRAM/ZARPASH_KHAN_

،تصویر کا کیپشنگذشتہ ہفتے پاکستانی سوشل میڈیا پر ایک نوعمر شادی شدہ جوڑے کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد شادی کی صحیح عمر موضوعِ بحث رہی۔
مالم جبہ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنپاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کی وادی سوات میں واقع سکینگ ریزورٹ مالم جبہ میں ہونے والے مالم جبہ انٹرنیشنل الپائن سکی کپ 2020 کی اختتامی تقریب کے لیے سکیئرز مشق کررہے ہیں۔