گذشتہ ہفتے کے پاکستان کی تصویری جھلکیاں

اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان امن معاہدے کے خلاف ہونے والے مظاہروں سے لے کر سیاحت کے آغاز اور کراچی میں مون سون کے بعد آنے والے سیلاب کے متعلق خبروں تک، گذشتہ ہفتے پاکستان میں پیش آنے والے واقعات کی تصویری جھلکیاں۔

اسلام آباد

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنپاکستان میں کورونا وائرس کے متاثرین اور اموات میں کمی کے بعد لوگوں نے ایک بار پھر تفریحی مقامات کا رخ کرنا شروع کردیا ہے۔ اسلام آباد کی راول جھیل میں سیاح واٹر ٹرائی سائیکل اور کشتیوں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
محرم

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشندنیا بھر میں شیعہ مسلمان واقعہ کربلا کی یاد میں محرم کے جلوس نکال رہے ہیں۔ پشاور میں نکالے جانے والے جلوس کے دوران پولیس اہلکار مستعد کھڑے ہیں۔ اس حوالے ملک کے مختلف مقامات پر سکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے ہیں اور سماجی فاصلہ رکھنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔
کراچی

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنرواں برس مون سون میں ہونے والی بارشوں سے کراچی کے کئی علاقے زیر آب آ گئے ہیں۔ دو موٹر سائیکل سوار بارش کے بعد سیلاب زدہ سڑک سے گزر رہے ہیں۔
کراچی

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشناسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان امن معاہدے کی خبر آنے کے بعد سے دنیا بھر میں اس معاہدے پر ردِعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ کراچی میں متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے مابین سفارتی تعلقات کو معمول پر لانے کے خلاف مظاہرے کے دوران فلسطین فاؤنڈیشن کے حامی نعرے بازی کررہے ہیں۔
میر حاصل

،تصویر کا ذریعہFacebook/Mir Hasil Bizenjo

،تصویر کا کیپشنرواں ہفتے صوبہ بلوچستان کے سینئر سیاست دان اور نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر میر حاصل خان بزنجو انتقال کر گئے۔ وہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔
کراچی

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنکراچی میں شہری سڑک کنارے کھانے پینے کے ایک سٹال پر کھانا کھا رہے ہیں۔ پاکستان میں حکام نے 10 اگست کو تمام معاشی شعبوں کو دوبارہ کھول دیا تھا جس کے تحت ریستوران، پارکس، جم، سنیما ہال اور عوامی و ہوائی نقل و حمل کو پانچ ماہ بعد باقاعدہ سرگرمیاں شروع کرنے کا موقع ملا۔
کراچی

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنپاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں ایک نیا ضلع بنانے کی منظوری دی گئی ہے۔ کیماڑی ضلعے کے قیام سے کراچی شہر میں اضلاع کی تعداد سات ہو جائے گی۔