اجمل وزیر کی برطرفی پر سوشل میڈیا صارفین کا ردِعمل: ’اب نیچے ٹیم خراب ہے تو کیا اوپر بیٹھا بندہ خراب نہیں ہوا؟‘

اجمل

،تصویر کا ذریعہ@RadioPakistan

صوبہ خیبر پختونخوا کی حکومت کے ترجمان اجمل وزیر کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا گیا ہے۔ سنیچر کو صوبائی حکومت کی جانب سے اجمل وزیر کی جگہ کامران بنگش کو اس عہدے پر تعینات کیا گیا ہے جو پہلے ہی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے بلدیاتی حکومت، انتخابات اور دیہی ترقی ہیں۔

کامران بنگش کے پاس فی الحال دونوں قلمدان رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیے

اس ضمن میں وزیر اعلیٰ کے دفتر سے ایک نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق وزیر اعلی خیبر پختونخوا کی جانب سے حال ہی میں اجمل خان وزیر کی ایک آڈیو ٹیپ منظر عام پر آنے پر تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق لیک ہونے والی آڈیو میں اجمل وزیر کے مبینہ طور پر ایک اشتہاری ایجنسی سے کمیشن لینے کے کچھ معاملات منظر عام پر آئے ہیں اور اس حوالے سے فرانزک تحقیقات کی جائیں گی۔

کامران

،تصویر کا ذریعہ@kamrankbangash

،تصویر کا کیپشناجمل وزیر کی جگہ کامران بنگش کو اس عہدے پر تعینات کیا گیا ہے جو پہلے ہی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے بلدیاتی حکومت، انتخابات اور دیہی ترقی ہیں۔

کامران بنگش کا کہنا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کو بھی اس بارے میں آگاہ کیا گیا ہے۔ کامران بنگش نے اس معاملے کی مزید تفصیلات پر میڈیا کو تفصیلی بریفنگ دینے کا عندیہ بھی دیا ہے۔

اجمل وزیر کو رواں برس مارچ میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا مشیر مقرر کیا گیا تھا اور کورونا وائرس کے حوالے سے انھوں نے میڈیا کے سامنے کئی بریفنگز دی تھیں۔

X پوسٹ نظرانداز کریں
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

X پوسٹ کا اختتام

سوشل میڈیا پر ردِعمل

خیبر پختونخواہ حکومت کے ترجمان اجمل وزیر کی برطرفی پر سوشل میڈیا پر ملا جلا ردِ عمل دیکھنے میں آ رہا ہے۔

عاصمہ نامی صارف پوچھتی ہیں ’عہدے سے ہٹانے تک تو ٹھیک ہے مگر کیا ان کی پارٹی کی رکنیت بھی منسوخ کی جائے گی؟‘

اس تمام صورتحال میں اکثر صارفین وزیرِاعظم عمران خان کے ماضی میں دیے گئے اس بیان کا حوالہ دیتے یہ پوچھتے نظر آتے ہیں کہ ’عمران خان کہتے تھے اوپر بیٹھا بندہ ٹھیک ہو تو نیچے ٹیم خود بخود ٹھیک ہو جاتی ہے۔ اب نیچے ٹیم خراب ہے تو کیا اوپر بیٹھا بندہ خراب نہیں ہوا؟‘

اجمل

،تصویر کا ذریعہ@IbrahimMohman18

اجمل وزیر کی برطرفی پر پرویز نامی صارف کہتے ہیں ’اجمل وزیر اشتہاری کمپنی سے کمیشن مانگتے پکڑے گئے تو فارغ کردیے گئے۔ فردوس عاشق اعوان کو کیوں فارغ کیا گیا تھا وہ بھی عوام کو جواب دیا جائے۔ ابھی تو ان کو دو سال ہوئے ہیں اور کرپشن کا یہ حال ہے پانچ سال میں تو تاریخ رقم ہو گی۔‘

اجمل

،تصویر کا ذریعہ@chsandhilaa

صحافی جمشید باگوان کہتے ہیں کہ ’اجمل وزیر کو ہٹائے جانے کے بعد اب میں کامران بنگش جیسے محنتی اور دیانتدار نوجوان کابینہ ممبر کے لیے پریشان ہوں کیونکہ جو بھی وزیر، وزیراعلی کے قریب ہوتا یا کارکردگی دکھانے کی کوشش کرتا ہے اسے ایک سازش کے تحت اگے پیچھے کر دیا جاتا ہے، آخر کیوں؟؟‘

اجمل

،تصویر کا ذریعہ@MuhammadKhursid

وزیرِ اعظم کے فیصلے کی حمایت کرتے محمد خورشید کہتے ہیں کہ ’اجمل وزیر کو بر طرف کر کے وزیر اعظم عمران خان نے تمام کرپٹ سیاستدانوں اور عہدیداروں کو واضح پیغام دیا کہ وہ اپنے طریقوں کو بہتر بنائیں یا اپنے عہدے چھوڑ دیں۔ اب پاکستان میں بدعنوانوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔‘

اجمل

،تصویر کا ذریعہ@JBaghwan

اسی بارے میں جنید سلیم نامی صارف کہتے ہیں ’لیڈر نے اپنے ہی سپاہی کو کرپٹ ہونے پر نکال باہر کیا اور سپورٹرز نے بھی حق اور سچ کا ساتھ دے کر اخلاقیات کی مثال قائم کی۔ یہی ہے شعور، یہی ہے تبدیلی۔‘