’کورونا وائرس: پاکستان کے علاوہ اور کس ملک میں اس وبا کے دوران ڈاکٹروں پر لاٹھی چارج کیا گیا؟‘

،تصویر کا ذریعہAFP
دنیا بھر کی طرح آج پاکستان میں بھی مزدوروں اور محنت کشوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔
اس سال یہ دن خاص طور پر صحت کے عملے کو خراج تحسین پہنچانے کے لیے منایا جا رہا ہے جو محدود وسائل کے باوجود کورونا وائرس کی وبا سے لڑنے میں دن رات کوشاں ہیں۔
صحت کے عملے کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے اور ان کے مطالبات حکومت تک پہنچانے کے لیے صحافی، سماجی اور سیاسی کارکن ویڈیوبنا کر #westandwithhealthworkers کے ساتھ سوشل میڈیا پر شئیر کر رہے ہیں۔
اسی حوالے سے یہ بھی پڑھیے
صحافی منیزے جہانگیر نے اپنی ویڈیو میں ملک بھر کے ڈاکٹروں نرسوں اور صفائی کے عملے کو خراج تحسین پہنچاتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا اور ساتھ ہی حکومت کی توجہ لاہور میں قائم ڈاکٹروں کے بھوک ہڑتالی کیمپ کی طرف بھی دلوائی جس کا مقصدحفاظتی سامان کا مطالبہ ہے۔
منیزے جہانگیر کا کہنا تھا کہ 'اس وبا سے لڑنے کے لیے حکومت کو ڈاکٹروں کی مدد لینی چاہیے تھی نہ کہ علما کی خشنودی حاصل کرنی چاہیے تھی۔ '
انھوں نے لکھا: 'ڈاکٹر ہمارے ہیرو ہیں جو ہماری اور اپنی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں '
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام, 1
تعلیم کے شعبے سے منسلک ڈاکٹر عمار جان نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے علاوہ دنیا کہ شاید ہی ایسا ملک ہوجہاں اس وبا کے دوران ڈاکٹروں پر لاٹھی چارج کیا گیا ہو اور ان کی تنخواہوں میں کٹوتی کی گئی ہو۔
'حکومت کو اپنی ہٹ دھرمی چھوڑ کر لاہور میں احتجاج کرنے والوں سے مذاکرات کرنے چاہیے۔'
جبکہ عروج اورنگزیب کا کہنا تھا کہ 'ہمارے صحت کے عملے کو سلیوٹ اور گارڈ آف آنر تو دیا جاتا ہے لیکن جب وہ حفاظتی سامان کا مطالبہ کرتے ہیں تو ان پر لاٹھی چارج کیا جاتا ہے۔ '

،تصویر کا ذریعہAFP
کورونا وائرس کے خلاف لڑنے والے صحت کے عملے کو سپاہی کہنے والوں سے واجد احمد نے سوال پوچھا: 'کیا آپ نے کبھی کسی فوج کو بغیر ہتھیاروں کے جنگ لڑتے دیکھا ؟ نہیں ۔ تو پھر آپ ڈاکٹروں سے کیسے یہ توقع کر سکتے ہیں کہ وہ بغیر حفاظتی سامان کےکووڈ 19 کے خلاف جنگ لڑیں گے۔ '
ڈاکٹروں کو حفاظتی سامان کی فراہمی کے لیے آواز اٹھاتے ہوئے ڈاکٹر علی حیدر کا کہنا تھا ان کی ڈگری انھیں (ڈاکٹروں کو) کورونا کے خلاف تحفظ نہیں دیتی لہٰذا انھیں ذاتی حفاظت کا سامان مہیا کیا جائے۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام, 2
تاہم وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے ٹوئٹر پر پیغام میں کہا کہ آج کا دن پاکستان کے محنت کش دھاڑی دار اور تنخواہ دار طبقے کے نام ہے جنہیں کوروناوائرس کے باعث ہونے والے لاک ڈاؤن کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔ اور انھیں یقین دلایا کہ حکومت اس مشکل لی گھڑیمیں ان کے ساتھ ہے۔








